کتاب: عقیدہ الاسلاف اور اصحاب الحدیث - صفحہ 95
باب:۷ قیامت کے دن دوبارہ اٹھائے جانے اور( اس دن) لوگوں کے احوال پر ایمان لانا ۹۶: اہل سنت موت کے بعد اٹھائے جانے پر ایمان رکھتے ہیں ۔اور ہر اس چیز کے ساتھ ایمان رکھتے ہیں جس کی اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے خبر دی ہے ۔ اس برحق دن ملنے والی پریشانیوں کے بارے میں ،اس دن بندوں اور مخلوق کے حالات مختلف ہوں گے ،اس دن اللہ تعالیٰ کو دیکھنے اور ا س سے ملاقات کرنے، اعمال ناموں کا دائیں یا بائیں ہاتھ میں ملنے۔ ،سوالات کے جوابات دینے ، اس بڑے دن میں باقی آزمائشوں اور زلزلوں کا وعدہ کیے جانے ،پل صراط سے گزرنے ،ترازو کا قائم ہونا اور صحیفوں کے پھیلائے جانے جس میں ذرہ برابر نیکی اور ذرہ برابر برائی وغیرہ مذکور ہو گی (ان سب معاملات پر ایمان رکھتے ہیں )[1] رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنی امت کے نافرمان لوگوں کے لیے سفارش کرنے پر ایمان لانا۔ ۹۷: اہل دین وسنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سفارش پر ایمان رکھتے ہیں اہل توحید میں سے گناہ گاروں او رکبیرہ گناہوں کا ارتکاب کرنے والوں کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سفارش(شفاعت)پر ایمان رکھتے ہیں جیساکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں صحیح حدیث وارد ہوئی ہے ۔
[1] تفصیل کے لیے دیکھیے شرح رسالہ نجاتیہ:(ص:۷۹۔۸۳،۱۱۰)،الابانہ عن اصول الدیانہ :(ص:۲۱۱۔۲۱۷)