کتاب: عقیدہ الاسلاف اور اصحاب الحدیث - صفحہ 93
أغنی الناس فلیکن بما فی ید اللّٰہ أوثق منہ بما فی ید غیرہ، ومن أحب أن یکون أکرم الناس فلیتق اللہ. إن عیسی علیہ السلام قام فی قومہ فقال: یا بنی إسرائیل لا تکلموا بالحکمۃ عند الجہال، فتظلموہا، ولا تمنعوہا أہلہا، فتظلموہم، ولا تظلموا، ولا تکافئوا ظالما بظلمہ، فیبطل فضلکم عند ربکم. الأمور ثلاثۃ: أمر بین رشدہ فاتبعوہ، وأمر بین غیہ، فاجتنبوہ، وأمر اختلفتم فیہ فکلوہ للہ عز وجل) بے شک ہر چیز کے لیے بلندی اورمقام ہے ۔اور مجلسوں میں سے بہترین مجلس وہ ہے جس میں قبلہ رخ ہو کر بیٹھا جائے اور تم سوئے ہوئے اور بے وضو آدمی کے پیچھے نماز نہ پڑھو۔سانپ اور بچھو کو قتل کرو چاہے تم نماز میں ہی ہو ۔اور تم دیواروں کو کپڑوں کے ساتھ نہ ڈھانپو اور جس شخص نے اپنے بھائی کے خط (کتاب،رجسٹر ،ایس ایم ایس،ای میل،وٹس اپ ) میں اس کی اجازت کے بغیر دیکھا گویا وہ آگ میں دیکھ رہا ہے خبردار! کیا میں تمہیں تمہارے بد ترین لوگوں کے بارے خبر نہ دوں ؟انہوں نے کہا اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کیوں نہیں ؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص اپنے غلام کو کوڑے مارتا ہے اور اس کی مدد نہیں کرتا اور وہ اکیلا ہی کام کے لیے جاتا ہے ۔کیا میں تمہیں اس سے زیادہ برے آدمی کی خبر نہ دوں ؟وہ انسان ہے جو لوگوں سے بغض رکھتا ہے اور لوگ اس سے رکھتے ہیں ۔کیا میں تمہیں اس سے برے آدمی کی خبر نہ دوں ؟وہ ہے جو لغزش نہیں کرتااور معذرت کو قبول نہیں کرتا اور نہ ہی گناہ معاف کرتا ہے ۔کیا میں تمہیں اس شخص سے بھی برے آدمی کی خبر نہ دوں ؟ وہ شخص ہے جس سے خیر کی امید نہیں کی جا تی اور اس کے شر سے محفوظ نہیں رہا جاتا ۔جو شخص یہ بات پسند کرتا ہے کہ وہ