کتاب: عقیدہ الاسلاف اور اصحاب الحدیث - صفحہ 60
باب :۶ ان کا عقیدہ نزول باری تعالیٰ کے بارے میں اور اللہ تعالیٰ کا بلا کیف آنا: ۳۸: اہل الحدیث کا عقیدہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کا نزول اور آنا بغیر کیفیت کے ہے ۔اصحاب الحدیث ہر رات کو اللہ تعالیٰ کے آسمان دنیا کی طرف نزو؛ کو مخلوق کے نزول کے ساتھ تشبیہ دئیے بغیر (اور بلا تمثیل و بلا تکییف کے)ثابت کرتے ہیں ،اور اس کی کوئی مثال اور کیفیت بیان نہیں کرتے ۔ بلکہ وہ تواس بات کو ثابت کرتے ہیں جس کو رسول اللہ صلی علیہ وسلم نے ثابت کیا ہے اوروہ اس پر ہی اکتفا کرتے ہیں اور صحیح خبر کو اس کے ظاہرپر محمول کرتے ہیں ۔ نیز اس کے علم کو اللہ تعالیٰ کے سپرد کرتے ہیں ۔(28) ...................................................................................... امام حماد بن زید رحمہ اللہ جہمیہ کے بارے میں فرماتے ہیں کہ وہ اس بات کے ارد گرد گھوم رہے ہیں کہ آسمان پر کوئی معبود نہیں ہے ۔[1] (28)محمدبن حسن شیبانی ان احادیث کے بارے میں کہتے ہیں کہ میں اللہ تعالیٰ کے آسمان دنیا کی طرف نزول وغیرہ کا ذکر ہے ان احادیث کو ثقہ راویوں نے بیان کیا ہے تو ہم بھی ان احادیث کو روایت کرتے ہیں اور ان پر ایمان رکھتے ہیں لیکن اس کی تفسیر وتفصیل بیان نہیں کرتے ۔شر ح اصول اعتقاد اہل السنۃ :(۳؍۴۳۲)،العلو :(ص:۱۱۳)،اجتماع الجیوش الاسلامیۃ:( ص:۸۷)نیز دیکھیے امام ابن تیمیہ کی کتاب شرح حدیث نزول جو اس موضوع پر مفید ہے ۔
[1] اسنادہ حسن ۔السنۃ لعبداللّٰہ بن احمد:( ۱/۱۱۷رقم:۴۱)،العلو:( ص:۱۰۶۔۱۰۷)،اجتماع الجیوش الاسلامیۃ:( ص:۴۵)،فتاوی المحمدیہ:( ص:۳۰)