کتاب: عقیدہ الاسلاف اور اصحاب الحدیث - صفحہ 40
مخلوق کہہ دیا۔
۹۔ اور ابن مھدی طبری نے اپنی کتاب ’’الاعتقاد‘‘ جو اس نے اپنے شہر والوں کیلئے لکھی تھی،میں لکھا ہے کہ اہل سنت والجماعت کا مذہب ہے کہ قرآن پاک اللہ تعالیٰ کا کلام ’اس کی وحی‘ اسکی طرف سے نازل شدہ ،اس کا حکم اور اس کی نہی ہے غیر مخلوق ہے ۔اور جس نے اس کو مخلوق کہا وہ کافر ہو گیا اور یقیناً قرآن ہمارے سینوں میں محفوظ ہے ،ہماری زبانوں پر پڑھا جانے والا ہے اور ہمارے صحیفوں میں لکھا ہوا ہے اور یہ وہ کلام ہے جس کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے کلام فرمائی ہے۔پس جس شخص نے یہ کہا کہ میرے الفاظ کے ساتھ قرآن مخلوق ہے یا میرا لفظ مخلوق ہے ۔پس وہ جاہل گمراہ اور کافر ہے۔
۱۰۔ اور میں نے اس فصل کو بعینہ ابن مھدی طبری کی کتاب سے ذکر کیا ہے کیونکہ میں نے اس کو مفید پایا ہے ۔انھوں نے علم الکلام،کا متبحر(بہت بڑا)عالم اور مصنف کتب کثیرہ ہونے کے باوجود مذکورہ کتاب میں اصحاب الحدیث سلف صالحین کی عقائد میں پیروی کی ہے ۔
۱۱: ہمیں خبر دی ابو عبداللہ حافظ نے اس نے کہا میں نے ابو عمر والمستملی کا خط پڑھا : وہ کہتے ہیں کہ میں نے ابو عثمان سعید بن اشکاب سے سنا وہ کہتے ہیں کہ میں نے اسحاق بن ابراھیم(ابن راہویہ) سے نیشاپور میں سوال کیا( اللفظ بالقرآن) کے بارے میں ۔انھوں نے کہا :"لا ینبغی أن یناظرفی ہذا، القرآن