کتاب: عقیدہ الاسلاف اور اصحاب الحدیث - صفحہ 30
جنہوں نے کتاب اللہ اورسنت رسول کو مضبوطی سے پکڑا ہے ۔ اللہ تعالیٰ ان کے زندہ لوگوں کی حفاظت فرمائے اور جو وفات پاچکے ہیں ان پر رحم فرمائے۔ وہ اصحاب الحدیث اللہ تعالیٰ کے لیے وحدانیت اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے نبوت و رسالت کی گواہی دیتے ہیں ۔(5) اور وہ اپنے رب کو اس کی ان صفات سے پہچانتے ہیں جن صفات کو اللہ تعالیٰ نے خود بذریعہ وحی بیان کیا ہے اور جن کی گواہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دی ہے اور جو صفات صحیح حدیث سے ثابت ہیں اور جن کو ثقات نے نقل کیا ہے۔نیز وہ ان تمام صفات کا بھی اثبات کرتے ہیں جن کو اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں اور اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان سے اپنے لیے ثابت کیا ہے ۔ .......................................................................... ( انھوں نے جیسے حدیث سنیں ویسے ہی آگے پہنچا دیں حدیث کو راتوں میں پڑھتے پڑھاتے رہے انہوں نے اپنی آنکھوں میں بیداری کا سرمہ لگایا ،حفظ حدیث اور تبلیغ حدیث میں اپنی ہمت و طاقت صرف کر دی وہ اس میں غور وخوض کرتے اس کی سمجھ بوجھ حاصل کرتے اوراس سے مسائل کا استنباط کرتے بلکہ انھوں نے نصوص کو پھیلانے کا کام کیا اور اس کے ذریعے علم و حکمت کے چشمے جاری کیے اور اس کے خزانوں کو باہر نکالا (والحمدللہ)۔[1] (5)حافظ ذھبی نے کہا کہ تمام تعریفوں کے لائق اللہ تعالیٰ ہی کی ہستی ہے جو بلند شان اور کبریائی والا ہے ،اس جیسی کوئی چیز نہیں ہے وہ سننے اور دیکھنے والا ہے وہ ذات جو اپنی بلند صفات میں مخلوقات کی صفات سے مختلف ہے اگرچہ ان صفات کے نام ایک ہی ہوں ۔[2]
[1] مجموع الفتاوی: (۴/۹۵) [2] الاربعین فی صفات رب العالمین :(ص:۲۹)