کتاب: عقیدہ الاسلاف اور اصحاب الحدیث - صفحہ 29
تو ان کی خواہش کے احترام میں ،میں نے اللہ تعالیٰ سے استخارہ کیا لہذا میں اس چھوٹے سے جز کے اندر اختصار کے پیش نظر آسان چیزوں کو جمع کروں گا۔ اس بات کی امید کرتے ہوئے کہ اللہ تعالیٰ اس کے ذریعے صاحب بصیرت لوگوں کو نفع دے یقیناً اللہ تعالیٰ ہی انسان کے گمان کو حقیقت میں بدلتا ہے اللہ تعالیٰ حق و صداقت اور سچائی و ہدایت کے سیدھے راستے پر استقامت اختیار کرنے کرنے کے لیے ہم پر اپنی توفیق کے احسان وافر مقدار میں نازل فرمائے۔آمین باب :۲ اللہ تعالیٰ کی صفات میں اصحاب الحدیث کا عقیدہ ۳: میں (امام صابونی) اللہ تعالیٰ کی توفیق کے ساتھ کہتا ہوں کہ اصحاب الحدیث(4)(وہ لوگ ہیں ) ................................................................................... (4)شیخ الاسلام ابن تیمیہ کہتے ہیں کہ اس سے پہلے تین زمانوں اور ان کے بعد ان کے نقشے قدم پر چلنے والے لوگ مراد ہیں ۔[1] نیز کہتے ہیں ہے ہماری مراد یہ نہیں ہے کہ اہل الحدیث صرف سماع حدیث یا کتا بت حدیث وروایت حدیث تک ہی محدود ہیں بلکہ ہمارا مطلب یہ ہے کہ ہر وہ شخص ان میں شامل ہے جو حدیث کو حفظ کرلے ،اس کی معرفت حاصل کرے اور اس کے ظاہری و باطنی فہم اوراس کی اتباع کا حق اداکرے یہی لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث ،سیرت اور آپ کے احوال زندگی کو سب لوگوں سے بڑھ کر جاننے والے ہیں یہ کیسے اہل حدیث نہ ہوں
[1] مجموع الفتاوی: (۶/۳۵۵)