کتاب: عقیدہ الاسلاف اور اصحاب الحدیث - صفحہ 24
ان کا عقیدہ : عقیدۃ السلف سے واضح ہوتا ہے کہ ان کا عقیدہ سلفی تھا اور وہ پکے سنی تھے یہ کتاب اس پر برھان قاطع ہے۔اس کتاب میں جو عقیدہ بیان کیا گیا ہے وہ مکمل کتاب و سنت پر مبنی ہے جس پرصحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور سلف صالحین قائم تھے۔ وفات: آپ المحرم ۴۴۹ھ کو فوت ہوئے۔ تفصیلی حالات کے لیے سیر اعلام النبلاء للذھبی:(۱۸؍۴۰۔۴۴)،الانساب للسمعانی:(۸؍۲۴۷۔۲۴۸)،طبقات الشافعیہ للسبکی: (۴؍۲۷۱۔۲۹۲)، البدایہ والنہایہ :(۱۲؍۸۶)،العبر فی خبر من غبرللذھبی :(۳؍۲۱۹)،الشذرات الذھب :(۳؍۲۸۲۔۲۸۳)،تھذیب تاریخ دمشق لابن بدران: (۳؍۳۰۔۳۶)کا مطالعہ کریں ۔