کتاب: عقیدہ الاسلاف اور اصحاب الحدیث - صفحہ 19
امام صابونی کے حالات مکمل نام: ابوعثمان اسماعیل بن عبدالرحمن بن احمدبن اسماعیل بن ابراہیم بن عابد بن عامر النیسابوری ،الصابونی ۔ صابونی کی وجہ تسمیہ: ان کے آباء اجداد میں سے کوئی صابن کا کاروبار کرتے تھے اس لیے انھیں صابونی کہا جانے لگا۔ پیدائش: آپ ھراۃ کے نواحی علاقہ بوشنج میں ۳۷۳ھ کو پیدا ہوئے۔ بچپن میں وعظ: ابھی آپ کی عمر نوسال تھی کہ آپ کے والد محترم قتل ہو گئے ان کے قتل کے بعد آپ نے لوگوں کو وعظ کرنا شروع کردیا اور مسلسل ستر سال لوگوں کو وعظ ونصیحت کرتے رہے شیوخ: آپ نے بہت زیادہ شیوخ سے پڑھا ان میں سے چند درج ذیل ہیں ۱: ابو عبید احمد بن محمدبن عبدالرحمن بن محمد الھروی (ت:۴۰۱)