کتاب: عقیدہ الاسلاف اور اصحاب الحدیث - صفحہ 17
جگہ سلف صالحین کے آثار بھی نقل کر دیے ہیں اوروہ قرآن و حدیث کے مطابق ہیں ،یاد رہے سلف کی وہ بات جو قرآن و حدیث کے خلاف ہے وہ غیر مقبول ہے ۔
۵: کتاب کے شروع میں مصنف کے مختصر حالات بھی لکھ دیے ہیں ۔
۶: کتاب کا ترجمہ کرتے وقت ہمارے سامنے ابوالیمین المنصوری حفظہ اللہ کی تحقیق والا نسخہ تھا اس کو ہم نے اصل بنایا اس کے علاوہ حسب ضرورت کئی اورنسخوں سے بھی بھر پور فائدہ اٹھایا۔
۷: اس کتاب کا فائنل پروف مولانا ابوسلمان عمران السیف العلوی حفظہ اللہ نے محنت سے پڑھا اورکمال کر دیا اور بعض قیمتی تحقیقات کااضافہ بھی کیا جس سے کتاب کو مزید چار چاند لگ گئے فجزاہ اللہ خیرا۔
۷: آخر میں ادارے کی لجنہ اور رئیس فضیلت ماٰب تراث سلف کے احیاء کے لیے کوشاں ڈاکٹر ابوخزیمہ عمران معصوم انصاری حفظہ اللہ کا شکر گزار ہوں جن کی سرپرستی اور تعاون سے اس نادر اور قیمتی کتاب پر کام عمل میں آیا فجزاہ اللہ خیرا۔
جن کے متعلق محدث العصر شیخ الحدیث عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ لکھتے ہیں : ’’ڈاکٹر عمران حفظہ اللہ کے پاس تراثِ سلف کی اشاعت کا ایک جامع اور وسیع منصوبہ موجود ہے جس کی جلد از جلد اشاعت کے لیے ہم دعا گو ہیں اورہر کتاب کے شدت سے منتظر بھی، اللہ تعالیٰ ان کی جہود ومساعی میں برکت عطافرمائے اور انہیں روزِقیامت میزانِ حسنات کا ذخیرہ بنادے‘‘۔[1]
۸: اللہ تعالیٰ ہمارے ادارے کو مزید ترقی عطافرمائے۔انھیں اور دیگر تمام
[1] مقدمہ شرح اصول السنۃ للحمیدی:( ص:۱۴)