کتاب: عقیدہ الاسلاف اور اصحاب الحدیث - صفحہ 16
ترجمہ نہ مل سکا ،ہم نے اس کا اردو ترجمہ مولاناابوصاریہ احسان یوسف الحسینوی حفظہ اللہ مدرس جامعہ امام احمدبن حنبل سٹی قصور سے کروایا ۔فجزاہ اللہ خیرا۔کاش ہمیں خانپوری رحمہ اللہ کا ترجمہ ملتا ہم اس کو شایع کرنا اپنی سعادت سمجھتے ۔
کتاب ہر طرح سے تیار تھی ،راقم نے اچانک اپریل ۲۰۱۶ء کوراشدی خاندان کی کتب کو لینے کی غرض سے سفر سندھ کیااس سفر میں جب المکتبۃ العالیہ العلمیہ پیر جھنڈا سندھ میں کتب تلاش کررہاتھا تو اس عظیم مکتبے کے چھوٹے کمرے میں نادر کتب کو تلاش کرتے ہوئے عقیدۃ السلف واصحاب الحدیث کا بہت پرانا نسخہ ملا جس کے حاشیے میں مکمل اردو ترجمہ لکھا ہوا تھا ترجمہ کرنے والے کا نام نہیں ملا اور کتاب کس نے شایع کی او ر کس سال شایع ہوئی اس کی بھی تفصیل نہ مل سکی ۔اور ترجمہ انتہائی پرانی اردو میں تحریر تھا۔امید واثق ہے کہ یہ ترجمہ نواب صدیق حسن خاں رحمہ اللہ کا تھا کیونکہ انھوں نے اس کتاب کا کا ترجمہ الگ سے شایع کیا تھا ،خود اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ عقائد صابونی کا اردو ترجمہ علاحدہ طبع ہو چکا ہے ۔مجموعہ رسائل عقیدہ :(۳؍۳۲۵)نیز اس کتاب کا خلاصہ بھی نواب صدیق حسن خان رحمہ اللہ نے کیا تھا اور وہ[1]
مجموعہ رسائل عقیدہ:(۳؍۳۲۰۔۳۲۵) میں ’’ امام ابوعثمان اسماعیل بن عبدالرحمن صابونی رحمہ اللہ کے عقائد کا بیان کے نام‘‘ سے مطبوع ہے ۔
۲: کتاب میں موجود احادیث وا ٓثار کی جامع تخریج و تحقیق کر دی ہے اگر کوئی روایت ضعیف ہے توا س کی وجہ ضعف بھی بیان کرنے کی کوشش کی ہے۔
۳: بعض مسائل پر ہم نے شرح و حاشیہ کا بھی اہتمام کیا ہے ۔
۴: شرح میں قرآن و حدیث سے دلائل نقل کرنے کی کوشش کی ہے اور بعض
[1] مجموعہ رسائل عقیدہ:(۳/۳۲۵)