کتاب: عقیدہ الاسلاف اور اصحاب الحدیث - صفحہ 15
اداریہ
سلف کی نادر کتب کا احیاء بہت بڑی سعادت ہے الحمدللہ ادارہ تھوڑے ہی عرصے میں عقیدے کی نادر اور قیمتی چار کتب شایع کر نے کی سعادت حاصل کر چکا ہے،۱:رسالہ نجاتیہ لفاخر زائر الہ آبادی ۲:اصول السنہ للحمیدی ۳:مجموعہ مقالات اصول السنہ لاحمد بن حنبل اور۴: عقیدۃ السلف واصحاب الحدیث للصابونی یہ کتاب جو آپ کے ہاتھ میں ہے۔ اس پر ہم اللہ تعالیٰ کی بے شمار تعریف بیان کرتے ہیں اور اس کے سامنے عاجزی کا اظہار کرتے ہیں اور اس کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہم جیسے ناتواں انسانوں کو اس عظیم سعادت سے بہرہ ور فرمایا اور ہم اللہ تعالیٰ سے دعا بھی کرتے ہیں کہ وہ ہمیں مزید تراثِ سلف کے احیاء کی توفیق عطافرمائے اور ہمارے اس عمل کوقبول فرمائے ۔آمین
عقیدۃ السلف واصحاب الحدیث للصابونی پر کام:
اس کتاب پر جو ہم نے کام کیا اس کی ضروری تفصیل درج ذیل ہے ۔
۱: سلیس اردو ترجمہ کیا ہے اور یہ اس کتاب کا تیسرا ترجمہ ہے اس کتاب کا پہلا اردو ترجمہ قاضی ابواسماعیل یوسف حسین خانپوری رحمہ اللہ نے ’’عقائد اہل حدیث ‘‘کے نام سے کیا تھا ۔جو غیر مطبوع ہے۔[1] تلاش بسیار کے باوجود یہ
[1] تذکرہ علماء خانپور :(ص:۲۴۰)