کتاب: عقیدہ الاسلاف اور اصحاب الحدیث - صفحہ 141
اسحاق بن اسمعیل البستی ،حسن بن سفیان الفسوی اور میرے دادا میرے والدین کی طرف سے ،ابوسعید یحیی بن منصور الزاہد الھروی اور ابوحاتم عدی بن حمدویہ الصابونی،اور ان کے بیٹے ،سنت کی تلواریں ابوعبداللہ الصابونی اور ابوعبدالرحمن الصابونی اور ان کے علاوہ بھی ائمہ سنت میں سے ،اس سنت کو مضبوطی سے پکڑنے والے ،اس کی مدد کرنے والے اور اس کی طرف دعوت دینے والے اور اس سے محبت کرنے والے لوگ ہیں ۔ ۱۶۲: اور یہ جملے جو میں نے اس جزء میں لکھے ہیں ان تمام کا عقیدہ تھا اور ان میں سے کسی نے دوسرے کی مخالفت نہیں کی بلکہ ان سب نے اس پر اتفاق کیا ہے اوران میں سے کسی سے اس کی مخالفت ثابت نہیں ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ اہل بدعت سے بغض رکھنے ،ان کو ذلیل و رسوا کرنے ،ان کو اپنے سے دور رکھنے اور ان سے دور رہنے اور ان کی مصاحبت اوران کے ساتھ مل جل کر نہ رہنے پر ان سب (اہل السنہ)کا اتفاق ہے۔ ۱۶۳: استاد الامام نے کہا :میں اللہ تعالیٰ کے فضل و احسان کے ساتھ ان آثار کی پیروی کرنے والا ،ان کی روشنیوں سے روشنی حاصل کرنے والا،اپنے بھائیوں اور ساتھیوں کو نصیحت کرنے والا ہوں کہ وہ ان کی روشنی کے بغیراپنی آواز کو بلند نہ کریں اور وہ ان کے اقوال کے علاوہ کسی اور کی پیروی نہ کریں اور نہ وہ ان نئی ایجاد کردہ بدعات کے ساتھ مشغول ہوں ۔جو مسلمانوں کے درمیان مشہور ہیں اور نہ وہ ان منکر مسائل کے ساتھ مشغول ہوتے جو ظاہر ہوئے ہیں اور پھیل چکے ہیں ۔اور اگران منکر باتوں میں