کتاب: عقیدہ الاسلاف اور اصحاب الحدیث - صفحہ 140
جن کی وہ پیروی کرتے ہیں اور ان کی رہنمائی سے رہنمائی لیتے ہیں اور ان کے جملہ متبعین کے گروہ میں خود کو بھی شامل کرتے ہیں (74) ۱۶۰: اور ان کی پیروی کرنے والوں میں یہ لوگ بھی ہیں جو اہل سنت و جماعت کے علماء و محدثین میں سے ہیں ۔ ان میں سے محمد بن ادریس الشافعی المطلبی ہیں جوامام ،مقدم،اور سید معظم ہیں اہل اسلام کے لیے اللہ تعالیٰ کا بہت بڑا انعام اور احسان ہیں ،انہوں نے اللہ کے دین کے لیے وہ کام سر انجام دیا ہے جو ان کے زمانے اور بعد والے لوگوں میں سے کوئی نہ کر سکا۔ اور ان لوگوں میں چند لوگ یہ بھی ہیں جو امام شافعی سے پہلے تھے ۔سعید بن جبیر ،زہری ،شعبی،اور تیمی ۔اور ان کے بعد آنے والوں میں سے چند یہ ہیں لیث بن سعد المصری، الاوزاعی،الثوری ،سفیان بن عیینہ الھلالی،حماد بن سلمہ ،حماد بن زید،یونس بن عبید،ایوب سختیانی اور ابن عون اور ان کی مثل، اور ان کے بعد آنے والے علماء سنت میں سے :یزید بن ھارون الواسطی ،عبدالرزاق بن ھمام الصنعانی اور جریر بن عبدالحمید الضبی ہیں اور ان کے بعد محمد بن یحیی الزھلی ،محمدبن اسماعیل البخاری ،مسلم بن حجاج القشیری،ابو داود السجستانی،ابوزرعہ الرازی،ابو حاتم الرازی اور ان کا بیٹا(عبدالرحمن) ،محمد بن مسلم بن وارۃ الرازی ،محمد بن اسلم الطوسی ،ابوسعید عثمان بن سعید الدارمی السجزی اور امام محمد بن اسحاق بن خزیمہ النساپوری۔جن کو امام الائمہ کے لقب سے پکارا جاتا ہے ،اور قسم ہے کہ یہ (ابن خزیمہ)اپنے وقت اور زمانے میں امام الائمہ تھے ۔ابویعقوب ................................................................................... (74)اس سے مراد ہے کہ ان کی قرآن و حدیث کے مطابق جو بات ہو گی وہ مانتے ہیں اور اہل الحدیث تقلید کی خوب مذمت کرتے ہیں ۔ والحمدللہ