کتاب: عقیدہ الاسلاف اور اصحاب الحدیث - صفحہ 14
تعلیقات سے مزین کیا ۔فجزاہ اللّٰہ خیرا یہاں پر میں ادارہ کے مدیر اپنے فاضل بھائی محمد ابراہیم بن بشیر الحسینوی حفظہ اللہ کو کیسے بھول سکتا ہوں کہ جن کی مسلسل ان تھک محنت قابل دید ہے ایک طرف وہ اپنے جامعہ امام احمد بن حنبل سٹی قصور کو وقت دے رہے ہیں روزانہ تدریس اور انتظامی معاملات کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ سلفی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کو بھی احسن طریقے سے چلا رہے ہیں اور روزانہ رات گئے تک وہ احیاء التراث کے لیے کوشاں ہیں ۔ الحمدللہ۔ محترم کی محنت قابل تعریف ہے ہمیں ان سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں اللہ تعالیٰ انھیں خیر وبرکت والی زندگی عطافرمائے ۔ یہ کتاب بھی انہیں کی محنت شاقہ کا نتیجہ ہے، اللہ تعالیٰ قبول فرمائے آمین۔ ابوخزیمہ عمران معصوم انصاری رئیس: سلفی ریسرچ انسٹیٹیوٹ برمنگھم ،انگلینڈ۔۲۰ جمادی الاولی۱۴۳۷ھ