کتاب: عقیدہ الاسلاف اور اصحاب الحدیث - صفحہ 139
کے گھر کی طرف دعوت دیتے ہیں اور اللہ تعالیٰ نے اہل سنت و جماعت کے سینوں کو مزین کیا ہے ۔اور اپنی طرف سے احسان کرتے ہوئے علماء حق کی محبت سے ان کو منور کیا ہے ۔ ۱۵۹: ہمیں الحاکم ابوعبداللہ الحافظ نے خبر دی ۔اللہ تعالیٰ انہیں اور ہم کو جنت میں جگہ دے ۔ان کو محمدبن ابراہیم بن فضل المزکی نے بیان کیا ان کو احمد بن سلمہ نے وہ کہتے ہیں کہ ہم پر ابورجاء قتیبہ بن سعید نے اپنی ’’کتاب الایمان ‘‘کی قرات کی اور اس کے آخر میں یہ بات تھی : پس جب تو کسی انسان کو دیکھے کہ وہ سفیان ثوری،مالک بن انس،اوزاعی ،شعبہ ،ابن المبارک ،ابوالاحوص،شریک ،وکیع ،یحیی بن سعید،اور عبدالرحمن بن مھدی رحمھم اللہ اجمعین سے محبت کرتا ہے ،تو اس بات کو جان لے کہ وہ صاحب سنت ہے ۔ ۱۶۰: احمد بن سلمہ کہتے ہیں : میں نے اس کے نیچے اپنی ہاتھ کے ساتھ ان ناموں کا اضافہ کیا: یحیی بن یحیی ،احمد بن حنبل اور اسحاق بن ابراہیم بن راھویہ ،جب ہم اس جگہ تک پہنچے تو ہماری طرف نیشاپور والوں نے دیکھا اور انہوں نے کہا یہ لوگ یحیی بن معین سے تعصب رکھتے ہیں تو ہم نے اس سے کہا :اے ابو رجاء! یحیی بن یحیی کون ہے؟تو انہوں نے کہا وہ نیک آدمی ہے ،مسلمانوں کا امام ہے،اور اسحاق بن ابراہیم بھی امام ہیں ،اور جن سب کے میں نے نام لیے ہیں میرے نزدیک ان سب سے بڑے امام احمد بن حنبل ہیں ۔ اور جن لوگوں کا قتیبہ نے ذکر کیا میں نے ان کے ساتھ ان لوگوں کو ملاد یا ہے کہ جو ان سے محبت کرے گا، و ہ صاحب سنت ہوگا ،اہل الحدیث کے اماموں میں سے