کتاب: عقیدہ الاسلاف اور اصحاب الحدیث - صفحہ 138
میں سے بعض اصحاب الحدیث کو حشویہ، بعض مشبہ، بعض نابتہ ،بعض ناصبہ،اور بعض جبریہ کا نام دیتے ہیں ،حالانکہ اصحاب الحدیث ان تمام عیوب سے بری اور پاک ہیں اور وہ صرف اور صرف اہل السنہ(اہل الحدیث ہیں ) جو ہمیشہ رہنے والے ہیں ،اور جوپسندیدہ سیرت والے،سیدھے راستے والے اور کامل ومضبوط دلیلوں والے ہیں ۔ ۱۵۷: اللہ تعالیٰ نے ان کو اپنی کتاب ،اپنی وحی،اپنے خطاب کی پیروی اپنے مقرب اولیاء کی اتباع اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث کی اقتداء کی توفیق عنایت فرمائی ہے جن میں آپ نے اپنے قول وعمل سے کاموں کا حکم دیا ہے اور ان کو برے کاموں سے ڈانٹا ہے او رسیرت کو اپنانے اور سنت کو لازم پکڑنے کے ساتھ ان کی مدد کی ہے ۔اور ان کو اپنے قریب ترین دوستوں کی پیروی کرنے والا بنایا ہے ۔اور ان کو عزت و شرف سے نوازا ہے اور ان کے سینوں کو اپنی محبت کے لیے ،اپنی شریعت کے اماموں کی محبت اور علماء امت کی محبت کے لیے کھول دیس ہے ۔اور جو شخص جس سے محبت کرتا ہے وہ قیامت کے دن اسی کے ساتھ ہو گا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان کی وجہ سے :آدمی اس کے ساتھ ہو گا جس سے وہ محبت کرتا ہے ۔[1] باب: ۲۷ اہل سنت کی علامات: ۱۵۸: اہل سنت کی علامات میں سے ایک یہ ہے کہ وہ سنت کے اماموں ،اس کے علماء اور اس کے مدگاروں اور اس کے دوستوں سے محبت کرتے ہیں اور بدعت کے اماموں سے بغض رکھتے ہیں جو آگ کی طرف بلاتے ہیں اور اپنے ساتھیوں کو ہلاکت
[1] صحیح البخاری:(۶۱۶۸)،صحیح مسلم:(۲۶۴۰)یہ حدیث سیدناعبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے۔