کتاب: عقیدہ الاسلاف اور اصحاب الحدیث - صفحہ 137
میں کہتا ہوں یہ سب کا سب تعصب ہے اہل سنت وجماعت کا ایک ہی نام ہے اور وہ اصحاب الحدیث ہے ۔ میں کہتا ہوں کہ یہ تمام کا تمام تعصب ہے ،اور اہل السنہ کا صرف ایک ہی نام ہے دوسرا کوئی نام ان کو لاحق نہیں ہوتا اور وہ نام اصحاب الحدیث ہے ۔ ۱۵۵: میں نے ان ناموں میں بدعتیوں کو دیکھا ہے جن کے ساتھ وہ اہل السنہ کو لقب دیتے ہیں ۔ اہل الحدیث کو اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم کی بنا ء پر ان ناموں میں سے کوئی نام بھی لاحق نہیں ہوتا ۔اور یہ لوگ اہل الحدیث کے ساتھ ایسے چلے ہیں جیسے مشرکین رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چلے تھے۔ل عنہم اللہ ۔بے شک مشرکین نے غلط باتیں کیں ،ان میں سے بعض نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جادوگر کہا ہے او ران کے بعض نے کاہن،بعض نے شاعر،بعض نے مجنوں ،بعض نے فتنہ پرور اور بعض نے اپنی طرف سے جھوٹی بات بنانے والا کذّاب کہا نعوذباللہ !! اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان تمام عیوب سے بری تھے ۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کے چنے ہوئے رسول اور نبی تھے ۔ ۱۵۶: اللہ تعالیٰ کافرمان ہے :’’تو دیکھ کیسے انہوں نے تیرے لیے مثالیں بیان کی ہیں پس وہ گمراہ ہوگئے وہ طاقت نہیں رکھتے راستے کی ۔[الفرقان:۹] اور اسی طرح کے بدعتی لوگ ہیں ۔خذلھم اللّٰہ(اللہ ان کو رسواکرے)انہوں نے حاملین حدیث ،آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے آثار کو نقل کرنے والے،حدیث کو بیان کرنے والے،آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء کرنے والے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے ذریعے راہ پانے والے جو اصحاب الحدیث ہیں ان کو مختلف نام دیے۔ مثلا ان بدعتیوں