کتاب: عقیدہ الاسلاف اور اصحاب الحدیث - صفحہ 134
باب: ۲۶ بدعتیوں کی علامات: ۱۴۹: بدعتیوں کی علامات بالکل واضح ہیں اور ان کی ظاہر نشانیاں درج ذیل ہیں ۔ حاملین حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سخت دشمنی رکھتے ہیں ۔(71) ان کوحقیر جانتے اور ان کی ہتک کرتے ہیں اور ان کا نام حشویہ(72) جھلہ ،ظاہریہ ،مشبہ رکھتے ہیں ۔اپنے اس عقیدے کی وجہ سے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث علم سے الگ ہیں ۔ اوران کے نزدیک علم وہ ہے جو شیطان ان کی طرف وسوسوں ،گندے خیالات اور خواہشات کے ذریعے القا کرتے ہیں ۔یہ سب ان کی عقلوں کی خرابی،دلوں کے اندر ظلمت پر مبنی وساوس اوردلوں کے ہر طرح کی خیر سے خالی ہونے بے کار و ردی دلائل وکلمات سے اٹے ہونے بلکہ باطل و بے اثر شبہات کی موجودگی کا نتیجہ ہے ۔جیسے اللہ تعالیٰ نے فرمایا :’’یہی وہ لوگ ہیں جن پر اللہ تعالیٰ نے لعنت کی ہے پس ان کو گونگے بنا دیا ہے اورا ن کی آنکھوں کو اندھا کر دیا ہے ‘‘۔[محمد:۲۳] اور دوسرے مقام پر فرمایا :اور جس کو اللہ تعالیٰ رسوا کر دے پس اس کو کوئی عزت دینے والا نہیں ہے بے شک اللہ تعالیٰ جو چاہتا ہے وہ کرتا ہے۔ [الحج:۱۸] .......................................................................................... (71)عبدالقادر جیلانی رحمہ اللہ نے کہا کہ اہل بدعت کی علامت اہل حدیث سے بغض رکھنا بتائی ہے ۔[1] (72)حشویہ :یہ فرقہ کہتا ہے کہ قرآن میں الم،طس،اور حم اور حرو ف مقطعا ت صرف زائدحرفوں اوربے معنی ہیں اور جو آیتیں عذاب والی ہیں وہ فقط ڈانٹ ہیں ۔[2]
[1] غنیۃ الطالبین :(ص:۲۱۸) [2] تلبیس ابلیس:(ص:۵۷)