کتاب: عقیدہ الاسلاف اور اصحاب الحدیث - صفحہ 132
اور رکوع اور سجدے کو مکمل کرنے کا حکم واجب سمجھتے ہیں اور رکوع و سجود میں طمانینت کو ضروری قرار دیتے ہیں ۔ رکوع سے اٹھنا اور اس میں جانا اور اس میں طمانینت رکھنا بھی ضروری سمجھتے ہیں اسی طرح سجود سے اٹھنا اور دو سجدوں کے درمیان بیٹھنا ضروری خیال کرتے ہیں اور اسی طرح اس بات کے قائل ہیں کہ نمازمیں اطمینان نماز کے ارکان میں سے ہے اور اس کے بغیر نماز صحیح نہیں ۔(68) ۱۴۷: اور وہ نماز تہجد کی وصیت کرتے ہیں ۔حالات کے مختلف ہونے کے باوجود رشتہ داروں سے صلہ رحمی کرنے اور اسلام کو عام کرنے ،کھانا کھلانے ،فقرا ء ومساکین اور یتیموں پر شفقت ،مسلمانوں کے معاملات کا خیال رکھنے او رکھانے ،پینے ،پہننے ،نکاح کرنے ،خرچ کرنے اور نیکی کے کاموں میں محنت کرنے،پاک دامنی اور پرہیز گاری سے کام لیتے ہیں نیزحق اور صبر کی ایک دوسرے کو وصیت کرتے ہیں ۔نیکی کا حکم دینے اور برائی سے منع کرتے ہیں اور نیکی کے تمام کاموں میں وہ جلدی کرتے ہیں ۔ ۱۴۸: اور وہ دین کے معاملے میں ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں اور ایک دوسرے سے بغض بھی دین کی بنا پر رکھتے ہیں ۔اور اللہ تعالیٰ کے بارے میں جھگڑے اور بحث ومباحثہ سے بچتے ہیں ،بدعتیوں اور گمراہوں سے اجتناب کرتے ہیں ۔خواہشات پرست اور جہالت والے لوگوں سے دشمنی رکھتے ہیں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے صحابہ کی اطاعت کرتے ہیں جو ستاروں کی طرح ہیں ان میں سے تم جس ................................................................. (68)نماز کے موضوع پر سب سے جامع اور محقق کتاب امام ناصر الدین البانی رحمہ اللہ کی( صفۃ صلاۃ النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم )ہے جو ضخیم تین جلدوں میں مطبوع ہے اور اس کا شیخ رحمہ اللہ نے ایک خلاصہ بھی لکھا تھا دہ بھی مطبوع ہیں ۔