کتاب: عقیدہ الاسلاف اور اصحاب الحدیث - صفحہ 13
اس طرح صحابہ و تابعین اور دیگر علماء اسلام نے ان الفاظ کے معانی کے سلسلے میں جو کچھ فرمایا ہے اس کی معرفت حاصل کریں کیونکہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کتاب و سنت کے ذریعے ان کو مخاطب فرمایا تو ان کو ان الفاظ کا مقصود بھی بتایا اور صحابہ کرام کو قرآن کے معانی و مفہوم کی پہچان اس کے الفاظ و حروف کے حفظ سے زیادہ تھی ،انھوں نے تابعین کو اس کے حروف وا لفاظ سے بڑھ کر ان کے معانی سے روشناس کرایا۔‘‘[1]
اور سلف کا عقیدہ قرآن و سنت سے ہی منتخب ہے اور اس کی اہمیت کے سلسلے میں امام شاطبی فرماتے ہیں کہ سلف صالحین ،صحابہ ،تابعین اور اتباع تابعین قرآن و علوم قرآن اور اس کے معانی زیادہ جاننے والے تھے ۔‘‘[2]
امام ابن عبدالہادی فرماتے ہیں کہ کسی آیت یا حدیث کی ایسی تفسیر وتاویل کرنی جائز نہیں جو سلف صالحین کے دور میں نہیں پائی گئی نہ ہی انہوں نے اس کو جانا اور نہ اس کو امت کے لیے بیان کیا ۔[3]
امام خطیب بغدادی نے کیا خوب کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں (اہل الحدیث)کو شریعت کے ارکان بنایا اور ان کے ذریعے دین میں بڑی بدعتوں کو مسمار کیا ۔[4]
آخر میں ادارہ کی لجنہ کا شکر گزار ہوں کہ جن کے مسلسل تعاون سے یہ کتب شایع ہو رہی ہیں اور ان کے لیے دعا گو بھی ہوں کہ اللہ تعالیٰ انہیں اس عظیم مشن ’’احیاء تراث سلف ‘‘میں مزید محنت کرنے کی توفیق عطافرمائے۔آمین ۔اور میرے بھائی ابوحبان کامران ملک بھی شکریہ کے مستحق ہیں جنھوں نے مکمل کتاب کامطالعہ کیا اور اس کو بعض
[1] مجموع الفتاوی:(۱۷/۳۵۳)
[2] الموافقات :(۲/۷۹)
[3] الصارم المنکی :(ص: ۴۲۷)
[4] شرف اصحاب الحدیث:( ص:۱۵)