کتاب: عقیدہ الاسلاف اور اصحاب الحدیث - صفحہ 129
باب:۲۳ شیطانوں کے وسوسے: ۱۴۳: اور وہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ بے شک اللہ تعالیٰ نے شیطانوں کو پیدا کیا ہے ۔وہ انسانوں کو وسوسے ڈالتے ہیں ،ان کو پھسلانے کاارادہ کرتے ہیں ،اور ان (انسانوں )کے لیے گھات لگا کر بیٹھے ہوئے ہیں ،اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : (وَإِنَّ الشَّيَاطِينَ لَيُوحُونَ إِلَى أَوْلِيَائِهِمْ لِيُجَادِلُوكُمْ وَإِنْ أَطَعْتُمُوهُمْ إِنَّكُمْ لَمُشْرِكُونَ)اور بے شک شیطان اپنے دوستوں کی طرف وحی کرتے ہیں تاکہ وہ تم سے جھگڑا کریں اور اگر تم ان کی اطاعت کروگے بے شک تم مشرک ہو جاؤ گے ۔[الانعام:۱۲۱] ۱۴۴: اور یقیناًاللہ تعالیٰ جس پر چاہتا ہے ان کو مسلط کر دیتا ہے اور جن کو چاہتا ہے ان کے مکر و فریب سے بچالیتا ہے ۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا :( وَاسْتَفْزِزْ مَنِ اسْتَطَعْتَ مِنْهُمْ بِصَوْتِكَ وَأَجْلِبْ عَلَيْهِمْ بِخَيْلِكَ وَرَجِلِكَ وَشَارِكْهُمْ فِي الْأَمْوَالِ وَالْأَوْلَادِ وَعِدْهُمْ وَمَا يَعِدُهُمُ الشَّيْطَانُ إِلَّا غُرُورًا () إِنَّ عِبَادِي لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطَانٌ وَكَفَى بِرَبِّكَ وَكِيلًا) اور ان میں سے جس کو تو اپنی آواز کے ساتھ بہکا سکے اور بہکا لے اور اپنے سوار اور اپنے پیادے ان پر چڑھا کر لے آ،اور اموال اور اولاد میں ان کا حصہ دار بن اور انھیں وعدے دے اورشیطان دھوکا دینے کے سوا انہیں وعدہ نہیں دیتا ۔بے شک میرے بندے ،تیرا ان پر کوئی غلبہ نہیں اور تیرا رب کافی کارساز ہے ۔[الاسراء:۶۴۔۶۵] اور ایک مقام پر ارشادفرمایا:( إِنَّهُ لَيْسَ لَهُ سُلْطَانٌ عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَعَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ (99) إِنَّمَا سُلْطَانُهُ عَلَى الَّذِينَ يَتَوَلَّوْنَهُ وَالَّذِينَ هُمْ بِهِ مُشْرِكُونَ)