کتاب: عقیدہ الاسلاف اور اصحاب الحدیث - صفحہ 126
باب:۱۹ اصحاب الحدیث کا حکام ،بادشاہوں اور مسلمانوں کے والیوں کے بارے میں عقیدہ: ۱۳۹: اور اصحاب الحدیث جمعہ ،عیدین اور ان کے علاوہ تمام نمازوں کو مسلمان امام کے پیچھے پڑھنا جائز سمجھتے ہیں ،چاہے وہ نیک ہو یا گناہ گار اور وہ ان کے ساتھ مل کر کافروں سے جہاد کرنے کو جائز سمجھتے ہیں اگرچہ وہ خود گناہ گار ہی کیوں نہ ہوں ۔اور ان کی اصلاح ،درستگی اورتوفیق کے لیے دعا کرنے کے قائل ہیں اور عدل کو رعیت میں پھیلانے کے لیے دعا کے قائل ہیں ،اور ان کے خلاف تلوار اٹھانے کو جائز نہیں سمجھتے ،اگرچہ ان کو انصاف کی بجائے ظلم کرتے دیکھیں اور اہل الحدیث باغی گروہ سے قتال کے قائل ہیں ۔یہاں تک کہ وہ انصاف پسند خلیفہ کی اطاعت کی طرف لوٹ آئیں ۔[1] باب ۲۰ مشاجرات صحابہ کے بارے میں عقیدہ ۱۴۰: وہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے آپس میں جھگڑوں کے بارے میں زبانوں کو بند کرنے کے قائل ہیں اور اپنی زبانوں کو عیب اور نقص سے پاک رکھنے کے اور تمام کے تمام صحابہ کے بار ے میں رحم اور اچھے خیالات کے قائل ہیں اوراسی طرح امہات المومنین کی تعظیم ،قدرو منزلت ،ان کے لیے دعا ،ان کی فضیلت کو پہچاننے اور اس بات کا
[1] ہم نے اللہ کی توفیق سے فتنہ تکفیر کے رد میں اپنی کتب:شرح رسالہ نجاتیہ :(ص:۹۰، حاشیہ:۸۷)،شرح اصول السنۃ للحمیدی:( ص :۷۳۔۷۵)اور مجموعہ مقالات اصول السنۃ لامام احمد بن حنبل رحمہ اللہ میں تفصیلی بحوث کر دی ہیں ۔