کتاب: عقیدہ الاسلاف اور اصحاب الحدیث - صفحہ 114
کی مسافت رہ جاتی ہے پھر تقدیر اس پر سبقت لے جاتی ہے اور ایسے اعمال کرتا ہے کہ وہ جہنم میں داخل ہو جاتا ہے ۔اور تم میں سے کوئی جہنم میں لے جانے والے اعمال کرتا رہتاہے یہاں تک کہ اس کے اور جہنم کے درمیان ایک ذراع کا فاصلہ رہ جاتا ہے اور وہ جنت والے اعمال کرنے شروع کر دیتا ہے اور وہ جنت میں داخل ہو جاتا ہے ۔(۲)(56) ۱۲۱: اور ہمیں ابو محمد المخلدی نے خبر دی ،وہ کہتے ہیں ہمیں ابو العباس السراج نے وہ کہتے ہیں ہمیں اسحاق بن ابراہیم الحنظلی (اوروہ ابن راہویہ ہیں ) نے بیان کیا انہوں نے کہا: ہمیں عبدالصمد بن عبدالوارث نے خبر دی ،انہوں نے کہا ہمیں حماد بن سلمہ نے وہ ہشام بن عروہ سے وہ اپنے باپ سے وہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنھا سے روایت کرتے ہیں بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بے شک آدمی جنت والے عمل کرتا ........................................................................................................ (56)(۱)اللہ تعالیٰ کے بے شمار نام ہیں کچھ اس نے ہم کو بتا دیے ہیں اور کچھ نہیں بتائے انہیں ناموں میں سے ایک نام الرزاق ہے اور اس کا جامع مفہوم یہ ہے کہ وہ تمام مخلوقات کو احسن طریقے سے پالنے والا ہے ،قرآن کریم کی مندرجہ ذیل آیات میں اس نام کا ذکر ہے ۔الذاریات:۵۸ ،الفاطر :۳، الحج:۵۸بلکہ اللہ تعالیٰ اتنا مہر بان ہے کہ وہ ان کو بھی رزق دیتا ہے جو اس سے نہیں مانگتے بعض ایسے ہیں کہ جو اللہ تعالیٰ کی ذات کا انکار کرتے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ ان کو بھی مسلسل دیتا ہے اور کبھی اکتاہٹ بھی محسوس نہیں کرتا ۔اس کی مزید شرح کے لیے دیکھیں شیخ عبدالرزاق العباد کی کتاب (فقہ الاسماء الحسنی ص:۲۱۴۔۲۲۰)نیز دیکھیے فقہ الاسماء الحسنی لعبدالرزاق بن عبدالمحسن البدر :(ص:۱۰۳۔۱۰۶)،وللّٰہ الاسماء الحسنی فادعوہ بھا دراسۃ تربویۃلعبدالعزیز بن ناصر الجلیل :(۴۹۵۔۵۰۴) (۲)صحیح البخاری :(۶۵۹۴)،صحیح مسلم:(۲۶۴۳)،اس حدیث کو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں ، نطفے کا اضافہ مسند احمد :(۱؍۳۷۴،۳۷۵)میں ہے۔