کتاب: عقیدہ اہل سنت والجماعت(شرح عقیدہ واسطیہ) - صفحہ 22
کلماتِ تشکر الحمدللّٰہ رب العالمین، واشہد ان لا الہ اللّٰہ قیّوم السموات والارضین، واصلی واسلم علی رسولہ محمد خاتم الانبیاء والمرسلین۔ اما بعد! استاذِ محترم کے رشحاتِ قلم سے وجود میں آنے والی ’’عقیدہ واسطیہ‘‘ کی شرح بلاشبہ تمام شروحات سے زیادہ عمدہ اور مختصر بھی ہے۔ البتہ طبع اول میں بعض فرو گزاشتیں درست ہونے سے رہ گئیں ، جنہیں فضیلۃ الشیخ محمد بن ابراہیم آلِ الشیخ مفتی مملکۃ العربیۃ السعودیہ کے ارشاد سے اس طبع میں درست کر دیا گیا ہے۔ رب تعالیٰ انہیں اسلام اور مسلمانوں کی طرف سے جزائے خیر عطا فرمائے۔ یقینا اب یہ طباعت پہلی طباعت سے کہیں بہتر اور عمدہ ہے۔ دعا ہے کہ رب تعالیٰ اس کتاب اور اس کی شرح سے عالم اسلامی کو نفع عطا فرمائے۔ عبدالرزاق عفیفی رئیس انصار السنۃ المحمدیہ