کتاب: عقیدہ اہل سنت والجماعت(شرح عقیدہ واسطیہ) - صفحہ 19
کتاب: عقیدہ اہل سنت والجماعت(شرح عقیدہ واسطیہ) مصنف: امام ابن تیمیہ پبلیشر: دار الکتب السلفیہ ترجمہ: مولانا آصف حفظہ اللہ عرضِ ناشر اللہ تعالی نے انسان کو فقط اپنی عبادت او بندگی کے لیے پیدا کیا ہے اور قبولیت عبادت کی سب سے اول اور بنیادی شرط عقیدہ توحید رکھی ہے، پھر اللہ تعالی نے دنیا میں جتنے انبیاء مبعوث کیے ہیں ان کی بنیادی دعوت یہی عقیدہ توحید رہی ہے…… چناں چہ انسان کی دنیوی اور اخروی زندگی کی کامیابی عقیدہ توحید پر منحصر ہے،لہٰذا عقیدہ کا درست اور صحیح ہونا نہایت ضروری ہے……اسی لیے سلف اور خلف میں سے کئی ایک علمائے کرام نے عقیدے پر شان دار کتب تالیف کی ہیں ۔ یہ کتاب اپنے اختصار کے باوجود عقیدہ کی کتابوں میں سے جامع اور علم کا سمندر ہے۔ ا اس میں بعض مشکل مقامات بھی تھے ، جنہیں خلیل ہراس رحمہ اللہ کی شرح نے انتہائی آسان فہم کر دیا ہے، سونے پر سہاگہ کہ یہ شرح مختصر مگر اتنی پر مغز ہے کہ طلباء بھی ایسے ہی فائدہ اُٹھا پائیں گے جیسے کہ علمائے کرام۔ یہی اس کتاب کا خاصہ خاص ہے۔ یقیناً یہ عمدہ ترین شرح اپنی افادیت و علمیت کی بنا پر باقی شروحات سے منفرد اور خاص ہے۔ اللہ اسے مسلمانوں کے لیے نافع صدور بنائے۔ واضح رہے کہ اُردو بازار کا معروف دینی ادارہ ’’دارالکتب السلفیہ‘‘ کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ علماء اور طلباء کے لیے درسی وغیر درسی کتب کو جدید اسلوب اور احسن انداز میں پیش کیا جائے۔ اس سے قبل کئی ایک کتب منظر عام پر آ چکی ہیں اور مزید کئی ایک پر کام جاری ہے۔ زیرنظر کتاب بھی اسی کی ایک کڑی ہے۔کتاب ہذا کے مؤلف شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ ہیں جو کہ کسی تعارف کے محتاج نہیں … ترجمے کی سعادت مولانا آصف حفظہ اللہ نے حاصل کی ہے اور تصحیح و تنقیح کا کام حافظ ابوسفیان عباس میرمحمدی حفظہ اللہ