کتاب: عقیدہ اہل سنت والجماعت(شرح عقیدہ واسطیہ) - صفحہ 167
کرتے ہیں کہ پھر یہ بھی کہنے کی گنجائش نکل آئے کہ یہ افعال ایک جگہ کو فارغ کر کے دوسری جگہ کے مشغول کرنے کو مستلزم ہیں ۔‘‘ (یعنی جس طرح دوسری اعیان میں ہم اس بات کا مشاہدہ کرتے ہیں کہ جب وہ ایک جگہ سے اتر کر نیچے آتی ہیں ، یا ایک جگہ سے دوسری جگہ پر جا کر مستوی ہوتی ہیں تو وہ پہلی جگہ کو خالی کر دیتی ہیں جہاں سے یہ اتری یا چڑھی تھیں اور اس دوسری جگہ کو مشغول کر لیتی ہیں جہاں یہ اتری یا جس پر پر مستوی ہوئی تھیں کہ رب تعالیٰ کا نزول اور استواء ہمارے مشاہدہ کے نزول و استواء کی طرح نہیں جس سے ایک جگہ کو فارغ کرنا اور دوسری جگہ کو مشغول کرنا لازم آئے بلکہ یہ نزول و استواء اس کی شان کے لائق ہے جس کی حقیقت و کیفیت کو وہ ہی جانتاہے۔ واللہ اعلم۔ )
اہل سنت و الجماعت کا نزول کی بابت عقیدہ:
اہل سنت والجماعت اس بات پر ایمان رکھتے ہیں کہـ ’’نزول‘‘ رب تعالیٰ کی حقیقی صفت ہے اور اس کی کیفیت اس کی مشیئت کے مطابق ہے اور وہ کتاب و سنت میں وارد دوسری صفات باری تعالیٰ کی طرح صفت نزول کو ثابت کرتے ہیں اور کتاب و سنت پر ہی وقف کرتے ہیں چناں چہ وہ نزول کی کیفیت اور مثل بیان نہیں کرتے اور نہ اس کی نفی اور تعطیل بیان کرتے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ ’’ہمارے رسول نے ہمیں خبر دی کہ اللہ نزول فرماتا ہے مگر اس بات کی خبر نہیں دی کہ وہ کیسے نزول فرماتا ہے۔ اور ہم یہ جانتے ہیں کہ وہ جو چاہتا ہے کرتا ہے اور وہ ہر بات کے کرنے کی قدرت رکھتا ہے۔
تہجد خاصان اللہ اور خاصانِ رسول کا محبوب ترین وقت ہے:
یہی وجہ ہے کہ ہم خواص مومنین کو دیکھتے ہیں کہ وہ جلیل القدر وقت میں رب تعالیٰ کے الطاف و مواھب کے در پے رہتے ہیں ، چناں چہ وہ اس وقت اٹھ کر بڑے خشوع و خضوع اور دعا و تضرع کے ساتھ رب کی عبادت کرتے ہیں اور انہیں اپنے ان مقاصد کے پورے ہونے کی قوی امید ہوتی ہے جن کا رب تعالیٰ نے ان کے ساتھ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی وعدہ فرمایا ہے۔
_________________________________________________
اصل متن :… قولہ صلي اللّٰه عليه وسلم : ((للَّہ اشدُّ فرحاً بتوبۃ عبدہ المؤمن التائب من أحدکم براحلتہ)) الحدیث متفق علیہ۔ وقولہ صلي اللّٰه عليه وسلم : ((یضحک اللّٰه الی رجلین یقتل أحدھما الآخر کلاھما یدخل الجنۃ۔)) متفق علیہ۔ وقولہ: ((عجب ربنا من قنوط عبادہ وقرب خیرہ، ینظر الیکم أزلین قنطین، فیظل یضحک یعلم أن فرجکم قریب۔)) حدیث حسن۔
حدیث نمبر۱:نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ’’بے شک رب تعالیٰ اپنے مومن توبہ کرنے والے بندے کی