کتاب: عقائد وبدعات - صفحہ 255
یہ وہی لوگ ہیں جو چاہتے ہیں کہ اہل ایمان میں بے حیائی کی اشاعت ہو اور ان کی برائی کے لیے یہی کیا کم ہے کہ وہ لالچ میں گرفتار ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شراب پر اس کے بیچنے اور خریدنے والے پر لعنت فرمائی ہے۔ شراب کی قیمت بھی حرام ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خانہ کعبہ کی سیڑھیوں پر فتح مکہ کے دن خطبہ دیا جس میں آپ نے فرمایا: ((اِنَّ اللّٰہَ وَ رَسُوْلُہٗ حَرَّمَ بَیْعَ الْخَمْرِ وَ الْمَیْتَۃِ وَ الْخِنْزِیْرِ وَ الْاَصْنَامِ)) [1] ’’بے شک اللہ اور اس کے رسول نے شراب اور سردار اور خنزیر اور بتوں [2] کی تجارت کو حرام کیا ہے۔‘‘ انسان کا شہر اس کی اس ماں کے برابر ہے جس نے اس کو جنا اور اپنا دودھ پلایا جو شخص شراب اپنے شہر تک لاتا ہے وہ اس آدمی کی طرح ہے جو اپنی ماں تک برائی کو پہنچاتا ہے ایک غیرت مند مسلمان کا فرض تھا کہ اپنے شہر والوں کے ساتھ نیکی کرتا اور ان تک صرف اس چیز کو آنے دیتا جو ان کے لیے مفید ہوتی۔ اور اس چیز کو روکتا جو ان کے لیے مضر ہوتی۔ کیونکہ شہر والے اس کے جسم کا ٹکڑا ہیں جو چیز اس کو بری لگے گی اور جو اس کے لیے تکلیف دہ ہوگی وہ سب کے لیے بھی تکلیف دہ ہوگی۔ اور حرام شراب کا شہر میں داخل کرنا شہریوں کے لیے زہریلی غذا اور پانی پہنچانے سے زیادہ نقصان دہ ہے۔ اس لیے کہ زہر آلود کھانے اور پینے تو
[1] بخاری ، باب بیع المیتۃ والاصنام: ۲۲۳۶۔ مسلم : ۱۵۸۱۔ [2] رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کہ مردار کی چربی کے بارے میں آپ کا ارشاد کیا ہے کیونکہ اس سے کشتیوں کو روغن دیا جاتا ہے۔ اور لوگ چراغ جلاتے ہیں آپ نے فرمایا کہ اس کا استعمال حلال نہیں وہ حرام ہے۔ پھر فرمایا اللہ یہودیوں کو ہلاک کرے جب اُن پر مردوں کی چربی حرام کی گئی تو انہوں نے اس کو پگھلایا اور بیچ دیا اور اس کی قیمت کھا گئے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم یہاں شراب اور خنزیر کے گوشت کی حرمت کی طرف اشارہ کر رہے ہیں ۔ اس لیے کہ اللہ جب کسی چیز کو حرام قرار دیتا ہے تو اس کی تجارت اور قیمت کو بھی حرام قرار دیتا ہے۔ اور صحیحین میں حضرت عبداللہ ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت عمر کو یہ خبر لگی کہ ایک شخص نے شراب بیچی ہے تو آپ نے کہا اللہ اس کو تباہ کرے۔ کیا اس کو معلوم نہیں تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے اللہ یہودیوں کو ہلاک کرے جب اُن پر چربی حرام کی گئی تو انہوں نے اس کو پگھلا کر بیچا اور اس کی قیمت کھا گئے۔