کتاب: عقائد وبدعات - صفحہ 227
﴿قُلْ اِنْ کُنْتُمْ تُحِبُّوْنَ اللّٰہَ فَاتَّبِعُوْنِیْ یُحْبِبْکُمُ اللّٰہُ﴾ (آل عمران: ۳۱) ’’کہہ دیجئے اگر تم اللہ سے محبت کرتے ہو تو میری اتباع کرو اللہ تم سے محبت کرے گا۔‘‘ احکامات رسول کی مخالفت کر کے حب رسول کا دعویٰ ایسی جھوٹی محبت کا دعویٰ ہے جس کا جھوٹا ہونا احساس و وجدان اور سنت و قرآن سے ثابت و ظاہر ہوتا ہے، اور جھوٹا دعویٰ کرنے والا امتحان کے وقت ذلیل ہوتا ہے۔ لو کان حبک صاد قا لا طعتہ ان المحب لمن یحب مطیع ’’اگر تمہاری محبت سچی ہوتی تو تم اپنے محبوب کی اطاعت کرتے، کیونکہ محبت کرنے والا اپنے محبوب کا فرمانبردار ہوتا ہے۔‘‘ ۲۔کسی کو انبیاء کی فرضی شکل میں پیش کرنا ان کی توہین ہے: لہٰذا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کے دعویٰ کے ساتھ آپ کی شخصیت یا آواز یا نقل و حرکت کی ادا کاری کر کے آپ کی حرمت کو برباد کرنا اور شرافت کو کم کرنا اور آپ کی توہین کا ارتکاب آپ کے ساتھ جھوٹی محبت کی دلیل ہے۔ کیونکہ ظلم کی برائی نرمی کو ختم کر دیتی ہے، نیز طبعی محبت دینی محبت کے سامنے کوئی حیثیت نہیں رکھتی۔ کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا ابوطالب آپ سے بہت شدید محبت رکھتے تھے۔ آپ کی حمایت کرتے تھے۔ آپ کی مدد کرتے تھے، بلکہ آپ کی رسالت کا اقرار بھی کرتے تھے، لیکن جب انہوں نے آپ کے دین کے مطابق آپ کی پیروی کی نہ آپ کے حکم کی اطاعت کی تو وہ جہنم کی اس پستی میں پہنچے جہاں ان کا دماغ ہانڈی کی طرح پکے گا۔ اس لیے کہ جس کو اس عمل روک دے اس کو اس کا نسب نہیں بڑھا سکتا، اور جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’میں آپ کی اس وقت تک مغفرت چاہوں گا جب تک مجھے اس سے روک نہ