کتاب: عقائد وبدعات - صفحہ 214
﴿یَبْغُوْنَکُمُ الْفِتْنَۃَ وَ فِیْکُمْ سَمّٰعُوْنَ لَہُمْ﴾ (التوبۃ: ۴۷) ’’یہ تمہارے درمیان فتنہ پردازی کے لیے کوشاں ہیں اور تم میں ان کے جاسوس موجود ہیں ۔‘‘ ان کی خواہش ہے کہ شہر میں بے حیائی عام ہو، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی بابت فرمایا ہے کہ یہ لوگ جہنم کے دروازوں پر کھڑے ہوئے لوگوں کو آواز دے رہے ہیں جو ان کی سنے گا جہنم میں گرے گا۔ ۹۔ کمیونزم اختلاط کا سب سے بڑا داعی: اسی طرح اس زمانے میں لادینی اور کمیونزم کا عقیدہ بھی پھیل رہا ہے۔ جس سے آج کل کے اکثر نوجوانوں کے دل متاثر و زہر آلود ہو رہے ہیں ۔ جس کو انہوں نے اپنا دستور العمل اور عقیدہ بنا رکھا ہے۔ کمیونسٹوں کا عقیدہ یہ ہے کہ سرمایہ کاری اور مال میں سب کا برابر ہونا ہے اور عورتوں کی حیثیت یہ ہے کہ سرمایہ کاری اور مال میں سب کا برابر ہونا ضروری ہے اور عورتوں کی حیثیت ان کے نزدیک اُن سائبہ اونٹنیوں کی طرح ہے جن میں سے کسی ایک کو اپنے لیے خاص کرنے کا کسی کو حق نہیں ، نہ شوہر کو نہ غیر کو یعنی سب عورتیں سب کی ہیں ، یہ چاہتے ہیں کہ یہی نظریہ نافذ و جاری ہو جائے تاکہ یہ اچھی طرح اپنی خواہشات کو پوری کر کے آسودہ ہو جائیں جو لوگ عوام میں عدل و انصاف کے منصب پر فائز ہیں ان کو چاہیے کہ ان کا ڈٹ کر مقابلہ کریں تاکہ اس نظریہ پر روک لگائی جا سکے جس کے عام ہونے سے دین باقی رہ جائے گا نہ اخلاق نہ مال۔ ﴿وَ لَوْ لَا دَفْعُ اللّٰہِ النَّاسَ بَعْضُہُمْ بِبَعْضٍ لَّفَسَدَتِ الْاَرْضُ﴾ (البقرۃ: ۲۵۱) ’’اگر اللہ تعالیٰ لوگوں کو ایک دوسرے کے ذریعہ نہ روکے تو زمین میں تباہی پھیل جائے۔‘‘