کتاب: عقائد وبدعات - صفحہ 12
٭ عقیدۃ الاسلام والمسلمین۔
٭ وجوب الایمان بکل ما اخبربہ القرآن۔
٭ الایمان بالقضاء والقدر۔
٭ کلمۃ الحق فی الاحتفال بمولہ سید الخلق۔
٭ رسالۃ الخلیج فی منع الاختلاط۔
٭ منع تصویر شخصیۃ الرسول وکلامہ و حرکاتہ۔
٭ المسکرات والخمور۔
ان رسائل میں سے چند کا اُردو ترجمہ اس مجموعہ کی شکل میں پیش کیا جا رہا ہے جو امید ہے دینی اور علمی حلقوں میں پسندیدگی اور احترام کی نظر سے پڑھا جائے گا۔
حقیقت یہ ہے کہ شیخ اس دور میں اسلام اور مسلمانوں کے لیے بڑی نعمت ہیں ، علوم اسلامیہ پر گہری نظر، مسائل میں مجتہدانہ بصیرت اور مسلک سلف کی بے باک ترجمانی کے ساتھ قلم و زبان پر یکساں قدرت رکھتے ہیں ۔ مسجد الشیوخ دوحہ قطر میں آپ کے خطبہ جمعہ کی گھن گرج سن کر علمائے سلف کی یاد تازہ ہو جاتی ہے۔ علمی وجاہت کے ساتھ ساتھ آپ میں حسن خلق، تواضع اور سیرت و کردار کی ایسی پختگی پائی جاتی ہے کہ ملنے والا متاثر ہوئے بغیر نہیں رہتا۔ اس وقت آپ کے لائق اور قابل قدر جواں سال ہونہار صاحبزادہ محترم معالی الشیخ عبدالرحمن المحمود آپ کے محکمہ کے وکیل اور آپ کے دست راست ہیں اور الولد سرلابیہ کے بمصداق پوری پوری صلاحیتوں کے مالک ہیں ۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ شیخ موصوف کے اس علمی کارنامے کو اسلام اور مسلمانوں کی اصلاح و فلاح اور آل محمود کے لیے ذریعہ نجات بنائے۔ آمین
اس عظیم کتاب کی اشاعت کی سعادت’’دار المعرفہ‘‘ کے حصے میں آئی ہے۔ دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ادارے کو ایسے ہی صحیح منہج پیش کرنے کی سعادت بخشتا رہے۔ آمین
ابوابراہیم ابراہیم