کتاب: اپنی تربیت آپ کریں - صفحہ 17
اور اس کی ذات سے نمودار ہو، پھر آئندہ کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں وارد شدہ شخصی تربیت کے کچھ اسلوب و مبادیات کی وضاحت ہوگی۔
موضوع کي اہمیت: معاشرہ اور اس میں رہنے والے افراد اپنے افراد کی اصلاح اور ان کے طرز عمل یا روش کی شائستگی کے لیے انتھک محنت صرف کرتے ہیں۔ ان محنتوں کے ساتھ خود افراد کے اندر شعور کا ہونا ضروری ہے تا کہ وہ اپنے آپ اپنی اصلاح وتربیت کی طرف چل پڑیں جو صالح انسان کی تیار کرنے کی مہم کو سہل اور آسان کردے۔ اسی وجہ سے بحث کا موضوع اور اس کی اہمیت مندرجہ ذیل باتوں کی طرف ہے:
۱۔ اپنے نفس کی توجیہ وتربیت اور اس اصلاح کے سلسلے میں ایک شخص کے کندھے پر عائد ذمہ داری کی عظمت کا بیان۔
۲۔ معاشرے کی اصلاح کی راہ میں ایک مضبوط بنیاد سازی کہ اگر ہر فرد اپنی اصلاح آپ کرلے اور خود کو تربیت دے لے تو پورا معاشرہ مختلف قسم کے امراض اور کج روی سے نجات حاصل کرلے اور خود اصلاح اور تعمیر کی طرف متوجہ ہوجائے۔
۳۔ افراد کی رہنمائی اور ذہن میں تربیتی اداروں کے لیے ایسے روشن اور عیاں راستوں کی رہنمائی جس کے تربیتی ادارے اغراض ومقاصد کی تکمیل میں امید لگائے ہوئے ہیں۔
۴۔ تربیت کے ایسے اہم طریقوں کی وضاحت جن کا افراد کی اصلاح میں بنیادی کردار ہو مگر تربیتی مباحث میں ان سے غفلت برتی گئی ہے۔
۵۔ اصلاح وسدھار کے ایک اہم اسلوب کا بیان جو ذاتی اصلاح اور شخصی تربیت کے نام سے معروف ہے، اور عصر حاضر کے تربیتی مباحث جن کے تطبیق کے لیے کوشاں ہیں، جب کہ اسلام نے اسے پندرہ صدی پیشتر بیان کردیا ہے۔
٭٭٭