کتاب: اپنی تربیت آپ کریں - صفحہ 14
دی ہے کہ وہ قرآن کریم اور سنت نبویہ میں موجود انفرادی واجتماعی اصلاح وتربیت کے زریں اصولوں کو اپنائیں، اور سُچے و کھرے مسلمان اور لائق ستائش انسان بنیں، اور دوسروں کو بھی ان اصولوں کو اپنانے کی دعوت دیں۔
برادر گرامی قدر جناب ڈاکٹر ابوالقاسم مدنی نے عربی میں لکھی گئی اس کتاب کا نہایت عمدہ اور شگفتہ ترجمہ کیا ہے۔ میں شکر گزار ہوں جناب ڈاکٹر اہدل کا جنہوں نے مجھے اجازت دی کہ اس ترجمہ کو اپنے مقدمہ کے ساتھ ’’دارالداعی‘‘ سے شائع کروں۔ اس کے لیے میں مؤلف ومترجم دونوں ہی کا شکر گزار ہوں، اللہ تعالیٰ دونوں حضرات کو اجر جزیل عطا فرمائے۔
امید کرتا ہوں کہ ’’دارالداعی‘‘ اور ’’دار المعرفہ ‘‘ کی کتابوں کے قارئین کرام اس مفید ونافع کتاب سے خوب خوب فائدہ اٹھائیں گے، اور مجھے اپنی نیک دعاؤں میں نہ بھولیں گے۔ وصلی اللّٰہ علی نبینا محمد وعلی آلہ وصحبہ أجمعین،
(ڈاکٹر) محمد لقمان السفلی
نگران اعلیٰ’’دارلداعی‘‘،ریاض، سعودی عرب
٭٭٭