کتاب: اپنی تربیت آپ کریں - صفحہ 135
کرنے میں لگا ہو اللہ تعالیٰ اس کی حاجت پوری فرماتا ہے، جو کسی مسلمان سے کوئی پریشانی دور کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے اس کی قیامت کی پریشانیوں میں سے کوئی بڑی پریشانی دور فرما دے گا، اور جس نے کسی مسلمان کی پردہ پوشی کی اللہ تعالیٰ قیامت والے دن اس کی پردہ پوشی فرمائے گا۔‘‘
نیز سیّدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((مَنْ نَفَّسَ عَنْ مُؤْمِنٍ کُرْبَۃً مِّنْ کُرَبِ الدُّنْیَا نَفَّسَ اللّٰہُ عَنْہٗ کُرْبَۃً مِّنْ کُرَبِ یَوْمِ الْقِیَامَۃِ وَمَنْ یَّسَّرَ عَلَی مُعْسِرٍ یَّسَّرَ اللّٰہُ عَلَیْہِ فِیْ الدُّنْیَا وَالْآخِرَۃِ وَمَنْ سَتَرَ مُسْلِمًا سَتَرَہٗ اللّٰہُ فِیْ الدُّنْیَا وَالْآخِرَۃِ وَاللّٰہُ فِیْ عَوْنِ الْعَبْدِ مَا کَانَ الْعَبْدُ فِیْ عَوْنِ اَخِیہٖ وَمَنْ سَلَکَ طَرِیقًا یَلْتَمِسُ فِیہِ عِلْمًا سَہَّلَ اللّٰہُ لَہٗ بِہٖ طَرِیقًا اِلَی الْجَنَّۃِ وَمَا اجْتَمَعَ قَوْمٌ فِیْ بَیْتٍ مِنْ بُیُوتِ اللّٰہِ یَتْلُونَ کِتَابَ اللّٰہِ وَیَتَدَارَسُونَہٗ بَیْنَہُمْ اِلَّا نَزَلَتْ عَلَیْہِمُ السَّکِینَۃُ وَغَشِیَتْہُمُ الرَّحْمَۃُ وَحَفَّتْہُمُ الْمَلَآئِکَۃُ وَذَکَرَہُمُ اللّٰہُ فِیمَنْ عِنْدَہٗ وَمَنْ بَطَّاَ بِہٖ عَمَلُہٗ لَمْ یُسْرِعْ بِہٖ نَسَبُہٗ۔))[1]
’’جس نے کسی مومن سے دنیا کی تکلیفوں میں سے کوئی تکلیف دور کی اللہ تعالیٰ اس کی قیامت کی تکلیفوں میں سے کوئی تکلیف دور فرمادے گا، جس نے کسی تنگ دست اور بدحال پر آسانی کی، اللہ تعالیٰ اس پر دنیا وآخرت میں آسانی فرمائے گا، جس نے کسی مسلمان کی پردہ پوشی کی اللہ تعالیٰ دنیا وآخرت میں اس کی پردہ پوشی فرمائے گا، اللہ تعالیٰ بندے کی مدد میں لگا رہتا ہے جب تک بندہ اپنے(مسلمان بھائی) کی مدد میں لگا رہتا ہے، جو ایسے راستے پر چلتا ہے جس میں وہ علم(دین) تلاش کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے ذریعے سے اس کے لیے جنت کا راستہ آسان
[1] صحیح مسلم: ۲۶۹۹، فؤاد: ۶۸۵۳، دارالسلام