کتاب: اپنی تربیت آپ کریں - صفحہ 11
تقدیم تمام تعریفیں اللہ رب العالمین کے لیے ہیں اور درود و سلام ہو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر جو رسولوں کے سردار اور اللہ سے ڈرنے والی جماعت کے امام تھے، جنہیں اللہ تعالیٰ نے سارے جہان والوں کے لیے رحمت اور تمام بنی نوع کے لیے اخلاقِ عالیہ کی تکمیل کرنے والا بنا کر بھیجا تھا۔ نیز درُود و سلام ہو آپ کے آل و عیال اور پاکیزہ صفات صحابہ کرام رضی اللہ عنہم پر جنہوں نے آپ کی راہ کو اپنایا، آپ کی سنت کی پیروی کی اور آپ کے آدا ب و اخلاقِ حسنہ کو حرزِجان بنایا۔ سلام ہو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے مقرب اولیاء اور قیامت تک نیکی اور بھلائی کے کاموں میں اُن کی اتباع کرنے والوں پر۔ ا ما بعد! اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں خبر دی ہے کہ ’’ دین اسلام‘‘ ہی اُن کا سچا، آخری اور مکمل دین ہے۔ سورۂ آل عمران میں فرمایا ہے: ﴿اِنَّ الدِّیْنَ عِنْدَ اللّٰہِ الْاِسْلَامُ﴾(آل عمران: ۱۹) ’’اللہ تعالیٰ کے نزدیک دین صرف ’’اسلام‘‘ ہے۔‘‘ اور سورۂ مائدہ میں فرمایا ہے: ﴿ الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا ﴾ (المائدہ: ۳) ’’آج کے دن میں نے تمہارے لیے تمہارا دین مکمل کر دیا اور اپنی نعمت کو تم پر تمام کر دیا اور میں نے ’’ اسلام‘‘ کو بحیثیت دین تمہارے لیے پسند کر لیا۔‘‘ اس عظیم و بے مثال دین کے مکمل ہونے کی دلیل یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم