کتاب: اپنی تربیت آپ کریں - صفحہ 10
محفوظ ہیں، جنہیں اپنی عملی زندگی میں داخل کر کے ہم دوسری اقوام سے آگے نکل سکتے ہیں، بس ضرورت عمل کی ہے۔یا یوں بھی کہا جا سکتا ہے کہ اگر کوئی انسان اپنے جسم پر اسلامی احکام و افکار نافذ نہیں کر سکتا تو وہ معاشرے کو کیسے سدھار اور اصلاح کی طرف لے جا سکتا ہے؟
زیر نظر کتاب’’اپنی تربیت آپ کریں ‘‘ محترم جناب ڈاکٹر ہاشم اہدل پروفیسر ام القریٰ یونیورسٹی مکہ مکرمہ کی اس موضوع پر گراں قدر تصنیف ہے۔ بگڑی ہوئی نئی نسل کی ذاتی تربیت و اصلاح کے لیے یہ بہترین کتاب ہے۔ اس کتاب کو پڑھنے اور عمل کرنے سے لائق ستائش انسان بنا جا سکتا ہے۔
اُمید ہے کہ ہمارے قارئین کرام کے لیے یہ کتاب بھی ہماری دوسری کتابوں کی طرح دین و دنیا میں فائدہ کا سبب بنے گی، ان شاء اللہ۔ ادارہ ان تمام علمائے کرام کا انتہائی شکرگزار ہے جو کتب کی اشاعت، تحقیق و تزئین اور تخریج و حواشی میں معاون ہو رہے ہیں۔
ہم اللہ تعالیٰ سے دُعا گو ہیں کہ اے اللہ! اس کتاب کو جملہ معاونین لیے توشۂ آخرت بنا دے، اسے لوگوں کے دلوں اور گھروں میں خیر وبرکات نازل ہونے کا سبب بنا، اس کے ذریعے سے بھٹکے ہوئے معاشرے کی اصلاح فرما دے۔ آمین یا احد، یا واحد یاصمد، الذی لم یلد ولم یولد۔
دار المعرفہ
پاکستان
٭٭٭