کتاب: اپنے گھر کی اصلاح کیجیے - صفحہ 56
’’ (میں اس گھر سے) اللہ کے نام کے ساتھ (نکل رہاہوں ) میں نے بھروسا کیا اللہ پر، اور گناہ سے بچنے کی ہمت ہے نہ نیکی کرنے کی طاقت، مگر اللہ کی توفیق سے ہی۔‘‘
۸۔گھر میں داخل ہوتے وقت کی دعا:
( (اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ أَسْئَلُکَ خَیْرَ الْمَوْلَجِ وَخَیْرَ الْمَخْرَجِ۔ بِسْمِ اللّٰہِ وَلَجْنَا وَبِسْمِ اللّٰہِ خَرَجْنَا وَعَلَی رَبِّنَا تَوَکَّلْنَا۔))[1]
’’اے اللہ! میں تجھ سے سوال کرتاہوں گھر میں داخل ہونے اور گھر سے نکلنے کی بہتری کا، اللہ کے نام کے ساتھ ہم (گھر میں ) داخل ہوئے اور اللہ ہی کے نام کے ساتھ ہم نکلے، اور اپنے رب پر ہی ہم نے توکل کیا۔‘‘
۹۔ مسجد میں داخل ہونے کی دعا:
( (اَللّٰہُمَّ افْتَحْ لِیْ أَبْوَابَ رَحْمَتِکَ۔))[2]
’’اے اللہ! کھول دے میرے لیے اپنی رحمت کے دروازے۔‘‘
۱۰۔ مسجد سے نکلنے کی دعا:
( (اَللّٰہُمَّ إِنِّیْ أَسْأَلُکَ مِنْ فَضْلِکَ۔))[3]
’’اے اللہ! میں سوال کرتاہوں تجھ سے تیرے فضل کا۔‘‘
ان ہی مذکورہ دعاؤں کے ذکر پر اکتفا کیا جاتاہے، دعاؤں کی بہت ساری کتابیں مارکیٹ میں دستیاب ہیں بلکہ ہمارے ادارے کی کتاب ’’صحیح دُعائیں اور اذکار ‘‘ از علامہ ناصر الدین البانی رحمہ اللہ ایک جامع کتاب ہے۔ انہیں خرید کر گھروں میں رکھا جائے، مذکورہ دُعائیں بہت ہی اہمیت کی حامل ہیں، بایں طور کہ ایک بندۂ مومن جب اپنی صبح وشام کرے تو
[1] أبوداؤد : ۵۰۹۶۔
[2] صحیح مسلم: ۷۱۳۔
[3] صحیح مسلم:۷۱۳۔