کتاب: اپنے گھر کی اصلاح کیجیے - صفحہ 54
گھروں کی اصلاح کے لیے
بعض اہم دعائیں
۱۔مجلس کا کفارہ:
( (سُبْحَانَکَ اللّٰہُمَّ وَبِحَمْدِکَ اَشْہَدُ اَنْ لَّآ اِلٰہَ اِلَّآ أَنْتَ اَسْتَغْفِرُکَ وَاَتُوْبُ اِلَیْکَ۔))[1]
’’اے اللہ! تو پاک ہے اپنی تعریفوں سمیت، میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں،میں تجھ سے معافی مانگتا ہوں اور تیری ہی طرف رجوع کرتا ہوں۔‘‘
۲۔بیت الخلاء میں داخل ہونے کی دعا:
( (بِسْمِ اللّٰہِ اَللّٰہُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُبِکَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَآئِثِ۔))[2]
’’اللہ کے نام کے ساتھ، اے اللہ! میں تیری پناہ میں آتا ہوں خبیث جنوں اور خبیث جننیوں سے۔‘‘
۳۔بیت الخلاء سے نکلنے کی دعا:
( (غُفْرَانَکَ۔)) [3]
’’ (اے اللہ! میں ) تیری بخشش (چاہتاہوں )‘‘
[1] صحیح الترمذی: ۳/۱۵۳۔
[2] صحیح بخاری ۱۴۲۔ صحیح مسلم ۳۷۵۔
[3] ترمذی:۷۔ أبو داؤد: ۳۰۔