کتاب: اپنے گھر کی اصلاح کیجیے - صفحہ 53
پڑھے (تو وہ اس سے بہتر ہوسکتاہے)، نیز اس کے گناہ اگر سمندر کی جھاگ کے برابر بھی ہوں گے، بخش دئے جائیں گے۔
۴....( (سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہِ، سُبْحَانَ اللّٰہِ الْعَظِیْمِ))
کسی بھی عددکے ساتھ پڑھا جائے، یہ دونوں کلمے زبان پر ہلکے ہیں، میزان میں بھاری ہیں اور اللہ کے نزدیک بہت محبوب ہیں۔
۵....( (سُبْحَانَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَرُ۔))
کسی بھی عدد کے ساتھ پڑھے جائیں،یہ کلمات اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک ان تمام چیزوں سے محبوب ہیں جن پر سورج طلوع ہوتا ہے۔ ‘‘
۶....( (لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ إِلَّا بِاللّٰہِ۔))
کسی بھی عدد کے ساتھ اسے پڑھا جائے، یہ جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے۔
۷....((قُلْ ہُوَ اللّٰہُ أَحَدٌ۔))
جس شخص نے اسے تین مرتبہ پڑھا تو گویا کہ اس نے پورے قرآن کو پڑھا۔
۸ ....((أَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ الَّذِیْ لَا إِلٰہَ إِلَّا ہُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ وَأَتُوْبُ إِلَیْہِ۔))
اسے بغیر تحدید کے کثرت سے پڑھنا چاہیے، اس لیے کہ اسے پڑھنے سے تمام گناہ بخش دیے جاتے ہیں، اگر چہ پڑھنے والا جنگ سے پیٹھ پھیر کر ہی کیوں نہ بھاگا ہو۔
۹....((اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ عَلٰی نَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ۔))
عدد کے تعیین کے بغیراسے کثرت سے پڑھا جائے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’ جو شخص مجھ پر ایک دفعہ درود پڑھتاہے تو اللہ تعالیٰ اس پر دس مرتبہ رحمتیں نازل فرماتے ہیں۔‘‘
٭٭٭