کتاب: اپنے گھر کی اصلاح کیجیے - صفحہ 52
مختلف دعائیں ۱....( (لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیْکَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلیٰ کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ۔))[1] ’’اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کی بادشاہی ہے اور اسی کے لیے حمد ہے اور وہ ہر چیز پر خوب قادر ہے۔‘‘ جو شخص سو مرتبہ صبح کے وقت یہ دعا پڑھے گا اسے دس غلام آزاد کرنے کے برابر ثواب ملے گا، ایک سو نیکیاں اس کے نامۂ اعمال میں لکھی جائیں گی اور اس کے ایک سو گناہ مٹادیے جائیں گے اور ان الفاظ کی برکت سے اس دن شام تک وہ شیطان سے محفوظ رہے گااور کوئی شخص قیامت کے روز اس سے افضل عمل لے کر نہیں آئے گا، تاہم اگر کوئی شخص سو سے زیادہ دفعہ پڑھے۔ ۲....( (سُبْحَانَ اللّٰہِ )) اسے ۱۰۰ مرتبہ پڑھنے سے ۱۰۰ نیکیاں لکھی جاتی ہیں اور ۱۰۰ گناہ مٹا دیے جاتے ہیں۔ ۳....( (سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہِ)) [2] ’’اللہ پاک ہے اور اس کی تعریف کے ساتھ (میں اس کی تسبیح کرتاہوں )۔‘‘ جو شخص یہ دعاسو مرتبہ صبح اور سو مرتبہ شام کو پڑھے گا،قیامت کے دن کوئی شخص اس کے عمل سے افضل عمل نہیں لے کر آئے گا،تاہم اگر کوئی شخص اس کے برابر یا اس سے زیادہ مرتبہ
[1] صحیح ابوداؤد: ۴۲۴۰۔ صحیح الترغیب: ۱/۲۷۲۔ [2] مسلم: ۲۶۹۱۔ ۲۶۹۲۔