کتاب: اپنے گھر کی اصلاح کیجیے - صفحہ 51
’’میں اللہ کے کامل کلمات کے ساتھ پناہ پکڑتا ہوں ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی۔‘‘ ۸۔ سیّدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے لیے رسول اللہ صلى الله علیہ وسلم کی وصیت صبح وشام ایک مرتبہ یہ پڑھے: ( (یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ اَصْلِحْ لِیْ شَاْنِیْ کُلَّہٗ وَلَا تَکِلْنِیْ إِلٰی نَفْسِیْ طَرْفَۃَ عَیْنٍ۔))[1] ’’اے زندہ رہنے والے، اے قائم رہنے والے !تیری ہی رحمت کے ذریعے سے میں مدد طلب کرتاہوں، میرے تمام کام درست کردے اور آنکھ جھپکنے کے برابر بھی مجھے میرے نفس کے سپرد نہ کرنا۔‘‘ ۹۔ اللّٰہ تعالیٰ کی تعریف ( (سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ عَدَدَ خَلْقِہِ وَرِضَا نَفْسِہِ وَزِنَۃَ عَرْشِہِ وَ مِدَادَ کَلِمَاتِہِ۔))[2] ’’اللہ اپنی تعریف سمیت پاک ہے، اپنی مخلوق کی گنتی کے برابر اور اپنے نفس کی رضا کے برابر اور اپنے عرش کے وزن کے برابر اور اپنے کلمات کی روشنائی کے برابر۔ ‘‘ صبح وشام تین مرتبہ (صبح کی نماز سے اشراق تک مسلسل ذکر کرنے سے یہ کلمات زیادہ وزنی ہیں )۔ ۱۰۔ درُود شریف پڑھنا صبح وشام دس دس مرتبہ درود شریف پڑھنا۔ ۱۱۔سورۃ البقرۃ کی آخري آیتیں پڑھنا سورۃالبقرہ کی آخری دو آیتیں روزانہ پڑھنے کو معمول بنانا۔ ٭٭٭
[1] صحیح الترغیب:۱/۲۷۳۔ [2] صحیح مسلم : ۲۷۲۶۔