کتاب: اپنے گھر کی اصلاح کیجیے - صفحہ 49
۵۔ بُرے اعمال کے شر سے صبح و شام پناہ مانگنا
( (أَصْبَحْنَا وَ أَصْبَحَ الْمُلْکُ لِلّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ،لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیْکَ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلیٰ کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ۔ رَبِّ أَسْأَلُکَ خَیْرَ مَا فِيْ ہٰذِہِ اللَّیْلَۃِ وَخَیْرَ مَا بَعْدَہَا وَأَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّ مَا فِيْ ہٰذِہِ اللَّیْلَۃِ وَشَرِّ مَا بَعْدَہَا، رَبِّ أَعُوْذُبِکَ مِنَ الْکَسَلَِ وَسُوئِ الْکِبَرِ، رَبِّ أَعُوْذُبِکَ مِنْ عَذَابٍ فِي النَّار وَعَذَابٍ فِي الْقَبْرِ۔))[1]
’’صبح کی ہم نے اور صبح کی سارے ملک نے جوکہ اللہ کا ہے اور سب تعریف اللہ ہی کے لیے ہے،نہیں کوئی معبود سوائے اللہ کے،وہ اکیلا ہے، نہیں کوئی شریک اس کا،اسی کی ہی بادشاہت ہے اور اسی کے لیے ہی سب تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر کامل قدرت رکھتا ہے، اے میرے رب! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں اس دن کی بہتری کا اور اس دن کی بہتری کا جواس کے بعد آنے والاہے اور میں تیری پناہ میں آتا ہوں اس دن کے شر سے اور اس کے بعد آنے والے دن کے شر سے، اے میرے رب !میں تیری پناہ میں آتا ہوں کاہلی سے اور بڑھاپے کی خرابی سے، اے میرے رب! میں تیری پناہ میں آتا ہوں آگ کے عذاب سے اور قبر کے عذاب سے۔ ‘‘
اور شام کو یہ پڑھے :
( (أَمْسَیْنَا وَأَمْسَی الْمُلْکُ لِلّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ، لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیْکَ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلیٰ کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ۔ رَبِّ أَسْأَلُکَ خَیْرَ مَا فِيْ ہٰذِہِ اللَّیْلَۃِ وَخَیْرَ مَا بَعْدَہَا وَأَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّ مَا فِيْ ہٰذِہِ اللَّیْلَۃِ وَشَرِّ مَا بَعْدَہَا، رَبِّ أَعُوْذُبِکَ مِنَ الْکَسَلَِ وَسُوئِ
[1] صحیح مسلم: ۲۷۲۳۔