کتاب: اپنے گھر کی اصلاح کیجیے - صفحہ 47
۶۔بعض منتخب دعائیں : ان دعاؤں کو نماز فجر اور عصر کے بعد خود پڑھا جائے اور گھر والوں کوانہیں روزانہ پڑھنے کا عادی بنایا جائے: ۱۔ آیۃ الکرسي پڑھنا جو شخص صبح کے وقت آیۃ الکرسی پڑھتا ہے وہ شام تک جنوں سے محفوظ ہوجاتا ہے اور شام کے وقت پڑھے تو صبح تک ان سے محفوظ ہوجاتا ہے۔[1]نیز اسے سوتے وقت اور ہر فرض نماز کے بعد پڑھاجائے۔ ۲ـ۔آخري تین سورتیں پڑھنا یعنی (قل ھو اللّٰہ أحد )، (قل أعوذ برب الفلق)، (قل أعوذ برب الناس) جو شخص انہیں صبح وشام تین بار پڑھے یہ اس کے لیے دنیا کی ہر چیز سے کافی ہوجاتی ہیں۔[2] ۳۔سیّدالاستغفار ( (اَللّٰہُمَّ اَنْتَ رَبِّیْ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ خَلَقْتَنِیْ وَاَنَا عَبْدُکَ وَاَنَاعَلٰی عَہْدِکَ وَوَعْدِکَ،مَااسْتَطَعْتُ،اَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّمَا صَنَعْتُ،اَبُوْئُ لَکَ بِنِعْمَتِکَ عَلَیَّ وَاَبُوْئُ لَکَ بِذَنْبِیْ، فَاغْفِرْلِیْ فَاِنَّہٗ لَا یَغْفِرُ الذَّنُوْبَ اِلَّااَنْتَ۔۔))[3] ’’اے اللہ! تو ہی میرا رب ہے، تیرے سو ا کوئی عبادت کے لائق نہیں، تو نے مجھے پیدا کیا اور میں تیرا بندہ ہوں اور میں تجھ سے کیے عہد اور وعدے پر قائم ہوں جس قدر طاقت رکھتاہوں،میں نے جو کچھ کیا اس کے شر سے تیری پناہ
[1] صحیح الترغیب: ۱/۲۷۳۔ [2] صحیح أبوداؤد: ۴۲۴۱۔ [3] صحیح بخاری، کتاب الدعوات: ۶۳۰۶۔