کتاب: اپنے گھر کی اصلاح کیجیے - صفحہ 44
( (رَحِمَ اللّٰہُ رَجُلًا قَامَ مِنَ اللَّیْلِ فَصَلَّی فَأَیْقَظَ إِمْرَأَتَہٗ فَصَلَّتْ فَإِنْ أَبَتْ نَضَحَ فِیْ وَجْہِہَا الْمَائَ۔))[1]
’’اللہ رحم کرے ایسے آدمی پر جو رات میں اٹھ کر نماز پڑھتاہے اور اپنی بیوی کو جگا تاہے اور وہ نماز پڑھ لیتی ہے، اگر وہ انکار کرتی ہے تو اس کے چہرے پر پانی چھڑکتاہے۔‘‘
اسی طرح سے خواتین کو صدقہ وخیرات کرنے پر ابھارنا چاہیے، کیونکہ اس سے ایمان میں زیادتی ہوتی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:
( (یَا مَعْشَرَ النِّسَائِ تَصَدَّقْنَ فَإِنِّیْ رَأَیْتُکُنَّ أَکْثَرَ أَہْلِ النَّارِ۔))[2]
’’اے عورتوں کی جماعت! تم صدقہ وخیرات کیا کرو، اس لیے کہ میں نے تم میں سے اکثر کو جہنم میں دیکھا ہے۔‘‘
اسی طرح نفلی روزے بھی رکھنے چاہییں تاکہ گھر والے دیکھ کر نفلی روزے کے عادی ہوں، مثلاً شش عیدی روزے،عاشورہ کے روزے،عرفہ کے دن کا روزہ،اور ماہ شعبان کے اکثر روزے۔
۴۔ گھروں سے متعلق دعائیں :
دعاؤں کی کتابوں میں مختلف اوقات کی دعائیں لکھی ہوئی ہیں، جن کا یاد کرنا ہر مسلمان مرد وعورت کے لیے ضروری ہے، تاکہ ہر کام شروع کرنے سے پہلے اسے پڑھیں اور اس طرح سے ان کی زبان ہر وقت ذکر الٰہی سے تر رہے، چونکہ انسان کے ساتھ شیطان ہر وقت لگا رہتا ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ کسی طرح سے اسے یاد الٰہی سے غافل کردے، گھر سے لے کر باہر تک وہ اس کا پیچھا نہیں چھوڑتا، لیکن جب انسان اللہ کے ذکر سے کسی کام کا آغاز کرتاہے،
[1] صحیح الجامع : ۳۴۸۸۔
[2] صحیح بخاری:۳۰۴۔