کتاب: اپنے گھر کی اصلاح کیجیے - صفحہ 25
گھر اور عورت
چونکہ گھر ایک پاور ہاؤس کی طرح ہے جس سے تمام افراد خانہ روشنی حاصل کرتے ہیں۔ جس کا اثر ورسوخ ان کی زندگی پر نمایاں ہوتاہے، ان کے ذہن ودماغ پر اسی کے نقوش ثبت ہوتے ہیں، چنانچہ انسان کے لیے ضروری ہے کہ گھر بساتے وقت نیک سیرت بیوی کا انتخاب کرے، کیونکہ عورت ہمیشہ گھروں میں رہتی ہے، وہی تربیت و تعلیم کی ضامن ہے۔
بیوی کے انتخاب میں دو چیزیں قابل توجہ ہیں :
۱۔نیک سیرت بیوی کا انتخاب:
یہ حقیقت ہے کہ عورت گھر کی ملکہ ہے، اسی کے وجود سے ساری دنیا میں رعنائی ہے، عورت انسانی معاشرہ کا وہ اہم عنصر ہے جس کے بغیر معاشرے کا تصور ہی ممکن نہیں۔ عورت انسانی ترقی کا زینہ اور اجتماعی زندگی کی روح ہے، عورت عالم انسانی کی بقاء اور اس کے تحفظ کی ضامن، نیز کائنات گل گلزار کی محافظ ہے، اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:
﴿ يَاأَيُّهَا النَّاسُ إِنَّا خَلَقْنَاكُمْ مِنْ ذَكَرٍ وَأُنْثَى وَجَعَلْنَاكُمْ شُعُوبًا وَقَبَائِلَ لِتَعَارَفُوا ﴾ (الحجرات:۱۳)
’’اے لوگو! ہم نے تم سب کو ایک (ہی) مرد وعورت سے پیدا کیا ہے اور اس لیے کہ تم آپس میں ایک دوسرے کو پہچانو، کنبے اور قبیلے بنا دیے ہیں۔‘‘
عورت افزائش نسل اور اولاد کی تعلیم وتربیت کی اعلی ذمہ دار ہے۔ اس کی گود جہاں ایک طرف شیر خوار بچوں کی جائے پرورش ہے وہیں دوسری طرف اس کی آغوش حضارت وتمدن اور تعلیم وتربیت کا گہوارہ بھی ہے، وہی اندرون خانہ کا ذمہ دار ہے اور بچوں کی پرورش کی