کتاب: اپنے گھر کی اصلاح کیجیے - صفحہ 14
ہے۔ کتاب میں مزید چاشنی پیدا کرنے کے لیے آخر میں بطورِ ضمیمہ الشیخ طاہر نثار عزیز بن عبدالعزیز السلفی حفظہ اللہ کی تصنیف ’’گھروں کی اصلاح کا معیار‘‘ طبع مکتبہ قدوسیہ، لاہور سے استفادہ کیا گیا ہے۔ اس سے مواد لینے کے لیے باقاعدہ مکتبہ قدوسیہ کے مدیر اعلیٰ محترم ابوبکر قدوسی حفظہ اللہ سے اجازت مانگی گئی تو انہوں نے بڑی خوش دلی سے اجازت دے دی۔ اس کتاب سے لیے گئے پیرا گراف کی نشان دہی کے لیے پیرے کے آغاز میں [[[ کا نشان دیا گیا ہے جب کہ آخر میں ]]] کا نشان ہے۔ اللہ تعالیٰ اس مکتبہ کو دن دُگنی رات چگنی ترقی سے نوازے اور اہلِ مکتبہ کے کام اپنی رحمت سے سنوار دے۔ آمین
کتاب کا ٹائٹل عمدہ، کاغذامپورٹڈ اور کم قیمت ہونا ہمارے ادارے کی پہچان ہے۔ آیات و احادیث پر اعراب اور خط میں فرق ہے جس سے عام قاری بھی آیت اور حدیث میں فرق آسانی سے جان سکتا ہے۔
اُمید ہے کہ قارئین کرام کے لیے یہ کتاب بھی ہماری دوسری کتابوں کی طرح دین و دنیا میں فائدہ بخش ثابت ہو گی، ان شاء اللہ۔ ادارہ ان تمام علمائے کرام کا بھی ممنون ہے جو کتب کی اشاعت، تحقیق و تزئین اور تخریج و حواشی میں معاون ہو رہے ہیں۔
ہم اللہ تعالیٰ سے دُعا گو ہیں کہ اے اللہ! اس کتاب کو جملہ معاونین کے لیے توشۂ آخرت بنا دے، اسے لوگوں کے دلوں اور گھروں میں خیر وبرکات نازل ہونے کا سبب بنا، اس کے ذریعے سے بھٹکے ہوئے معاشرے کی اصلاح فرما دے۔ آمین یا احد، یا واحد یاصمد، الذی لم یلد ولم یولد۔
دار المعرفہ پاکستان
٭٭٭