کتاب: اپنے گھر کی اصلاح کیجیے - صفحہ 130
بعض منکرات کی اصلاح گھر کے اندر بعض ایسی چیزیں ہوتی ہیں جنہیں گھر کے ذمہ دار معمولی سمجھ کر انہیں نظر انداز کردیتے ہیں،حالانکہ شرعی رو سے ان کی طرف دھیان دینا اور ان پر کڑی نظر رکھنا بہت ضروری ہوتاہے، اس کے تحت بعض چیزوں کی طرف نشاندہی کی جارہی ہے۔ ۱۔شوہر کی عدم موجودگی میں غیر محرم گھر میں داخل نہ ہو : عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’دیکھو غیر محرم عورتوں کے پاس مت جایا کرو۔‘‘ ایک انصاری آدمی کہنے لگا: یا رسول اللہ ! خاوند کا رشتہ دار (دیور یا جیٹھ) اگر بھاوج کے پاس جائے؟‘‘ توآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’یہ تو ہلاکت اور موت ہے۔‘‘ [1] گھر کی سلامتی او رعزت وآبرو کی حفاظت وصیانت کے لیے ضروری ہے کہ غیر محرموں کو گھر میں آنے سے روکا جائے، اس سے غفلت وسستی برتنے سے جوبگاڑ وفساد رونما ہو رہا ہے وہ ہمارے سامنے ہے، خاص طور سے اس وقت جب کہ ہم گھر وں میں موجود نہ رہتے ہوں، یہ ایسے افراد ہیں جو بلار وک ٹوک گھروں میں داخل ہوجاتے ہیں او ر ان پر شک وشبہ بھی نہیں کیا جاتا، لیکن یہ اس سے فائدہ اٹھاکر ایسے گھناؤنے اور گھٹیا حرکات کر بیٹھتے ہیں جس کا خمیازہ زندگی بھر بھگتنا پڑتا ہے، جب عورتوں کو یہ حکم دیا گیا ہے کہ وہ اپنے شوہروں کے سامنے دوسری عورتوں کا حسن وجمال بیان نہ کریں، کیونکہ ممکن ہے کہ شوہر اپنی بیوی سے نفرت کرنے لگے
[1] صحیح البخاری مع الفتح: ۹/۳۳۰۔