کتاب: اپنے آپ پر دم کیسے کریں - صفحہ 95
مریض کو اس سے کچھ پانی پلا بھی دیا جائے۔ تو ان شاء اللہ یہ بیماری سے شفاء حاصل ہونے کے اہم ترین اسباب میں سے ایک ثابت ہوگا۔[1] ضروری نوٹ : .....اس طرح کی بیماریوں سے شفاء پانے کے لیے مریض کی طرف سے گھروں اور مساجد کے دروازے اور سیڑھیاں صاف کرنابے بنیاد بات ہے،اس کی کوئی اصل نہیں ۔ ایسے ہی نظر بد لگانے والے کا فضلہ یا اس کے پاؤں کی جگہ سے مٹی اٹھالینے کی کوئی اصل نہیں ۔[2] ۳۔ جب یہ معلوم نہ ہوسکے کہ نظر بد کس کی لگی ہے؛ تو اس صورت میں متأثر انسان کو چاہیے کہ اللہ کی بارگاہ میں رجوع کرے۔اور شرعی دعاؤوں سے دم کرکے علاج کرے۔اس میں بھی اللہ کے حکم سے شفاء ہے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں : ’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے حکم دیا کہ میں نظر بدختم کرنے کادم کیا کروں ۔‘‘[3] نیز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا: ’’ دم صرف نظر بد یا آسیب کے لیے ہے ۔‘‘[4] ایک بار رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بچے کے رونے کی آواز سنی تو آپ نے فرمایا: ’’ اس بچے کوکیا ہوگیا ہے رو رہا ہے ۔ تم نے اس کو نظر بد کا دم کیوں نہ
[1] فتوی لابن جبرین رحمہ اللہ(مکتوبۃ بتاریخ ۲۴ شعبان ۱۴۱۸ھ)۔ [2] الفتاوی الذہبیۃ(۱۲۱)۔ [3] صحیح البخاري(۵۷۳۸)۔ [4] صحیح البخاری(۵۷۰۵)۔