کتاب: اپنے آپ پر دم کیسے کریں - صفحہ 92
۵۔ نظر بد لگانے والے سے بچ کر اور دُور رہیں : علامہ قاضی عیاض رحمہ اللہ فرماتے ہیں : بعض علماء کرام رحمہم اللہ نے فرمایا ہے: ’’جب کسی انسان کے متعلق معلوم ہوجائے کہ اس کی نظر لگتی ہے تو اس سے بچ کر رہنا اور دور ہوجانا ضروری ہوجاتا ہے ۔‘‘ مراد یہ ہے کہ انسان کو شش کرے اس سے دور رہے،او راسکے ساتھ مجلس نہ لگائے۔ ۶۔ خفیہ طریقہ سے لوگوں کی مدد کرنا اور ان کی ضرورتیں پوری کرنا۔پھر ان چیزوں کو لوگوں کے سامنے بیان نہ کیا جائے۔ خصوصاً ان لوگوں کے سامنے جن کی نظر بد لگتی ہو ۔ حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ ضرورت پوری کرنے میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے راز داری سے مدد حاصل کرو۔ اس لیے کہ جس انسان کے پاس بھی نعمت ہوتی ہے اس پر حسد کیا جاتا ہے ۔‘‘[1] ٭٭٭
[1] صحیح الجامع(۹۴۳)۔ الصحیحۃ(۱۴۵۳)۔