کتاب: اپنے آپ پر دم کیسے کریں - صفحہ 90
دوسری دعا: ((اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ )) [1] ’’ میں اللہ تعالیٰ کے مکمل کلمات کیساتھ اس کی ہرمخلوق سے پناہ پکڑتا ہوں ۔‘‘ (( اُعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّۃِ مِنْ کُلِّ شَیْطَانٍ وَّھَامَّۃٍ وَّمِنْ کُلِّ عَیْنٍ لَّامَّۃٍ)) [2] ’’ہر شیطان اور زہریلے جانورسے اورہر نظر بد سے اللہ تعالیٰ کے مکمل کلمات کیساتھ پناہ میں آتا ہوں ۔‘‘ اس کے ساتھ ہی سابقہ ذکر کردہ دعائیں اور اذکار بھی پڑھے جائیں ۔ ۲۔ جس کو اندیشہ ہو کہ اس کی نظر بد لگتی ہے، تو اسے چاہیے کہ جب اسے اپنی ذات میں یا مال میں یا اہل وعیال میں یا بہن بھائیوں کے پاس کوئی چیز اچھی لگے تو ’’ما شاء اللّٰہ لا قوۃ إلا باللّٰہ؛ اللہم بارک فیہم ‘‘’’جو کچھ اللہ تعالیٰ نے چاہا ؛ کوئی قوت بھی نہیں مگر اللہ کی توفیق سے ؛یا اللہ ! ان میں برکت ڈال دے۔‘‘ کہہ کر ان کے لیے خیرو برکت کی دعا کرے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:
[1] صحیح مسلم(۲۷۰۸)۔ [2] بخاری(۳۳۷۱) ابو داؤد( ۴۷۳۷)۔