کتاب: اپنے آپ پر دم کیسے کریں - صفحہ 9
کتاب: اپنے آپ پر دم کیسے کریں مصنف: شخبوط بن صالح بن عبد الہادی المری پبلیشر: دار المعرفہ، پاکستان ترجمہ: شفیق الرحمٰن الدراوی عرض ناشر الحمد للّٰہ الذي خلق فسوی و الذي قدر فھدی و خلق الزوجین الذکر و الأنثی؛ نحمدہ علی نعم لا تحصی ؛و نشھد أن لا إلہ إلا اللّٰه وحدہ لاشریک لہ في الأولی و الآخرۃ ؛ و أشہد أن محمداً عبدہ و رسولہ المصطفی ؛ و نبیہ المجتبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم وعلی آلہ و أصحابہ ومن تبع سبیلہ و اقتفی، أما بعد : برادران محترم ! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ؛ وبعد! اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے جس نے ہمیں امت محمدصلی اللہ علیہ وسلم میں پیدا کیا ۔حق بات سمجھنے اور اسے اپنانے اور اس کی دعوت دینے کی توفیق دی۔ دین و دنیا کی بھلائی کا سب سے بڑا راز کتاب و سنت کی اتباع میں مضمر ہے۔ کتاب وسنت وہ دو عظیم چیزیں ہیں جن پر عمل کرتے ہوئے کوئی بھی انسان گمراہ نہیں ہوسکتا۔ ان میں ہمارے دینی، روحانی، معاشرتی اور دیگر امراض و بیماریوں کا حل موجود ہے۔ مگر ضرورت اس بات کی ہے کہ اسے عوام الناس کے سامنے پیش کیا جائے تاکہ وہ اس پر عمل کرکے کامیابیاں سمیٹ سکیں ۔ زیر نظر کتاب ’’اپنے آپ پر دم کیسے کریں ‘‘جو کہ ہمارے محترم بھائی اور دوست شیخ شخبوط حفظہ اللہ کی تالیف ہے جسے ہمارے بھائی پیرزادہ شفیق الرحمن شاہ الدراوی نے اُردو کے قالب میں ڈھالا ہے۔اس کتاب میں روزہ مرہ پیش آنے